امریکی انتخابات میں بھی بین الاقوامی مبصرین آتے ہیں۔

امریکی انتخابی مبصرین انتخابات کے مقامی قوانین کی پابندی اور ووٹنگ کے آزادانہ اور منصفانہ عمل کو یقینی بنانے میں مدد کرنے کے لیے، دوسرے ممالک میں جاتے ہیں۔ لیکن جب امریکہ میں انتخابات ہوتے ہیں، تو کیا ہوتا ہے؟

امریکہ سلامتی اور تعاون کی یورپی تنظیم  [او ایس سی ای] میں شرکت کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ اس تنظیم  کے جمہوری معیاروں کی پاسداری کرتا ہے اور او ایس سی ای کے ارکان کو امریکی انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کرتا ہے۔ او ایس سی ای کے نمائندے 2004ء  سے امریکی انتخابات  کا مشاہدہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔

8 نومبر 2016 کو ہونے والے امریکی انتخابات کے دوران، مختلف ممالک کے 120 ارکانِ پارلیمنٹ امریکہ کی 12 ریاستوں میں پولنگ سٹیشنوں کا مشاہدہ کر نے آئے۔ او ایس سی ای کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر، ںیٹ پیری کے مطابق ان مبصرین کو مندرجہ ذیل امور سمیت  دیگر بہت سے امور میں معاونت فراہم کی گئی:

  • امریکی انتخابی ضوابط اور طریقہائے کار کے بارے میں مفصل تفصیلات کی فراہمی۔
  • بین الاقوامی صحافیوں کے ساتھ ملاقاتیں۔
  • امریکہ کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیالات۔
APTOPIX Early Voting Minnesota
8 نومبر 2016 کو، امریکی عوام ایوانِ نمائندگان کے 435 ارکان، 34 سینیٹروں، 12 ریاستوں کے گورنروں، اور ہزاروں ریاستی اور مقامی عہدے داروں کا انتخاب کیا۔ (© AP Images)

او ایس سی ای  کی پارلیمانی اسمبلی کی صدر، کرسٹین مٹّونین کا کہنا ہے، ” او ایس سی ای کے ایک بانی رکن کی حیثیت سے امریکہ نے نہ صرف جمہوری انتخابات کے انعقاد کے اصولوں پر اتفاق کیا ہے، بلکہ او ایس سی ای کے دوسرے 56 ممالک کے مبصرین کو خوش آمدید کہنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔”

مبصرین کے اس گروپ نے اپنا کام مکمل کرنے کے بعد ایک حتمی رپورٹ بھی جاری کی۔ آپ امریکہ کے انتخابات کے بارے میں او ایس سی ای کے سابقہ جائزے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ مضمون ایک مختلف شکل میں 27 اکتوبر 2016 کو شائع کیا گیا تھا۔