یورپ میں فتح کی سالگرہ کا دن [ویڈیو]

امریکہ 8 مئی کو یورپ میں فتح کے دن کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ یہ دن دوسری عالمی جنگ میں جرمنی کے ہتھیار ڈالنے اور نازی ازم کی شکست کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ اُن کو یاد کرنے کا وقت ہے جو ہولو کاسٹ میں مارے گئے، اُن فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا وقت ہے جو بحراوقیانوس کے آر پار اتحاد کی مشترکہ اقدار یعنی آزادی، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا دفاع کرنے کے لیے لڑے، اور بیشتر یورپ کی تعمیرِنو کے عظیم امریکی پروگرام یعنی مارشل پلان کے منصوبہ سازوں کو سلام کرنے کا وقت ہے۔