1970ء میں وسکونسن کے سینیٹر گیلارڈ نیلسن نے 22 اپریل کو یوم ارض قررار دیا۔ اس کا مقصد ماحول کی حفاظت کرنے میں امریکیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس کے بعد سے یہ دن زمین کو بحال کرنے کا ایک عالمی دن بن چکا ہے۔
2021 کے یوم ارض کے موقع پر صدر بائیڈن آب و ہوا کی تبدیلیوں پر لیڈروں کی ایک ورچوئل سربراہی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔
موسمیاتی مسائل کے امریکی منصوبوں کے بارے میں صدر نے کہا، “آب و ہوا کی تبدیلی کو اپنی اندرونِ ملک، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسیوں کے مرکز میں رکھنے کی سوچ کا تعلق پوری حکومت کے شامل ہونے سے ہے۔ یہ (حکومت) محفوظگی کو فروغ دے رہی ہے؛ یہ کمیونٹیوں، شہروں اور زرعی زمینوں کو مستحکم بنا رہی ہے؛ ماحولیاتی انصاف کو مضبوط بنا رہی ہے۔ ہمارے منصوبے بلند مقصد ہیں، اور ہم امریکہ ہیں۔ ہم دلیر ہیں۔”
درختوں کی دیکھ بھال سے لے کر کوڑا کرکٹ اٹھانے تک اُن 51 طریقوں کے بارے میں جانیے جن کے ذریعے آپ جرائتمندی سے زمین کی مدد کر سکتے ہیں۔ اور51 ویں یوم ارض کے موقع پر یہ پوسٹر مفت ڈاؤن لوڈ کریں۔ [پی ڈی ایف، 85 ایم بی]