
یوکرین اپنی بہت ساری انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔
یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کی تعیناتی سے دنیا بھر میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ مگر یوکرین کے کچھ حصوں کو 2014 سے شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
روسی قیادت میں فوجوں کے یوکرین پر حملہ کرنے، کریمیا پر قبضہ کرنے اور ڈونباس کے علاقے میں لڑائی پر اکسانے کے بعد سے اب تک ہزاروں گھر، سکول اور ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں۔
- 14,000 سے زیادہ یوکرینیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
- دس لاکھ بوڑھوں اور پانچ لاکھ بچوں سمیت لگ بھگ 30 لاکھ یوکرینیوں کو خوراک، پناہ گاہوں اور زندگی بچانے والی دیگر امدادی اشیاء کی فوری ضرورت ہے۔
- ایک اندازے کے مطابق مشرقی یوکرین میں 18 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
روسی فوج کے حملے کے بعد ڈونباس کا علاقہ کہلانے والے لوہانسک اور ڈونیٹسک کے صوبوں میں رہنے والے بہت سے لوگوں کو اپنے گھربار چھوڑنے پڑے۔

امریکہ صحت کے مراکز، پانی کی فراہمی، صفائی کی سہولیات اور بم دھماکوں سے تباہ ہونے والے ڈاک خانوں سمیت، لڑائی سے متاثرہ کمیونٹیوں کی بنیادی ڈھانچے کی تعمیرنو میں مدد کرنے کی خاطر اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے والی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
2014 سے لے کر اب تک امریکہ لڑائی سے متاثرہ یوکرینی باشندوں کو 351 ملین ڈالر سے زیادہ کی انسانی امداد فراہم کر چکا ہے۔