یوکرین کی حمایت میں امریکی کمپنیاں متحرک

ایسے میں جب دنیا ولاڈیمیر پوٹن کے یوکرین پر بلا اشتعال حملے کی مذمت کر رہی ہے، امریکہ کا نجی شعبہ متعدد طریقوں سے یوکرین کے ساتھ اپنی حمایت  کا اظہار کر رہا ہے۔

امریکی ٹکنالوجی کمپنی مائکروسافٹ نے روسی حکومت کے حملے کے موقع پر یوکرین میں روسی میلویئر کا پتہ چلایا اور اس کے خطرات کے بارے میں بروقت ہوشیار کیا۔ چند گھنٹوں کے اندر اندر یوکرین، پولینڈ اور دیگر یورپی اتحادیوں کی حکومتوں کو حفاظتی کوڈ بتا دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر ایک تباہ کن سائبر حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

مائکروسافٹ کے سائبر سکیورٹی کے سینیئر ایگزیکٹیو، ٹام برٹ نے نیویارک ٹائمز کو بتایا، “میں نے اسے [کوڈ] کو کبھی بھی اس طرح یا اس تیزی سے کام کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ہم اب وہ کام گھنٹوں میں کر رہے ہیں جنہیں چند سال پہلے تک کرنے میں ہفتے یا مہینے لگ جایا کرتے تھے۔”

جب واشنگٹن کے شیف ہوزے آندرے نے یوکرین میں جنم لینے والے بحران کے بارے میں سنا تو انہوں نے ا’ ورلڈ سنٹرل کچن’ نامی اپنی غیر منفعتی تنظیم  کو استعمال کرتے ہوئے اُن یوکرینی مہاجرین کو کھانا کھلانے میں مدد کی جو سرحد پار کر کے پولینڈ، رومانیہ، مالدووا اور ہنگری میں آ رہے تھے۔

 کوٹ پہنے ہوئے لوگ رات کے وقت کھانا کھا رہے ہیں (Courtesy of World Central Kitchen)
پولینڈ/یوکرین کی سرحد پر حالیہ دنوں میں پہنچنے والے لوگ 26 فروری کو ورلڈ سنٹرل کچن کی جانب سے فراہم کردہ گرم سُوپ اور چائے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ (Courtesy of World Central Kitchen)

آندرے نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا، “ہم یہاں اُسی طرح سب کی مدد کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ہیں جیسے ہم ہر جگہ پر کرتے ہیں۔”

ورلڈ سنٹرل کچن اوڈیسا اور لیویو کے ریستوراںوں کو یوکرین میں رہنے والے مقامی لوگوں کو کھانا کھلانے میں مدد کرنے کی خاطر وسائل بھی فراہم کر رہا ہے۔ آندرے کا کہنا ہے کہ وہ لیویو میں اُن راہباؤں تک آٹا پہنچانے کا کوئی طریقہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اپنی کمیونٹی کے لوگوں کو کھانا کھلاتی ہیں۔

اسی طرح رہائش فراہم کرنے والی امریکی کمپنی، ایئر بی این بی نے ایک لاکھ یوکرینی پناہ گزینوں کو مفت رہائشوں کا بندوبست کر کے دیا ہے۔ اور امریکی خوردہ فروش ‘ ایٹسی’ نے یوکرینی تخلیق کاروں کے چار ملین ڈالر کے قرضے معاف کر دیئے ہیں۔

روس میں کاروبار بند کرنا

بہت سی امریکی کمپنیاں روس کے ساتھ تعلقات منقطع کر رہی ہیں اور روسی حکومت کی معیشت کے ساتھ جڑے رہنے سے انکار کر رہی ہیں۔

 ایک بند دکان کے سامنے سے گزرتا ہوا ایک آدمی (© Dmitri Lovetsky/AP Images)
سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک مال میں ایپل کے re:Store [ری:سٹور] نامی سٹور کا جسے کمپنی نے اب بند کر دیا گیا ہے، 2 مارچ کا ایک منظر۔ (© Dmitri Lovetsky/AP Images)
جب سے روسی حکومت نے یوکرین پر حملہ کیا ہے مندرجہ ذیل کمپنیوں نے روس میں اپنے کاروبار بند کر دیئے ہیں:-

  • فلمساز کمپنیوں، ڈزنی، سونی اور وارنر برادرز نے روس میں اپنی نئی فلموں کے افتتاح اور ان کی نمائش منسوخ کر دی ہے۔
  • جنرل موٹرز نے اپنی گاڑیاں روس میں بیچنے کے لیے، اپنی گاڑیوں کی برآمد بند کر دی ہے۔
  • سٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی ہے اور وہاں مستقبل کے تمام منصوبے اور وہاں سے متعلقہ مواد کا حصول روک دیا ہے۔
  • ٹکنالوجی کی خوردہ فروش کمپنی، ایپل نے روس میں اپنی مصنوعات اور ‘ ایپل پے’ جیسی مخصوص سروسز کی فروخت روک دی ہے، جبکہ یوکرین میں ایپل میپس کی سہولتوں کو محدود کر کے یوکرینی باشندوں کو بھی محفوظ بنایا گیا ہے۔
  • ڈیل کمپیوٹرز نے بھی روس میں اپنی مصنوعات کی فروخت بند کر دی ہے۔
  • بوئنگ نے ماسکو میں اپنا کام بند کر دیا ہے اور اب یہ کمپنی روسی ایئر لائنوں کو طیاروں کی دیکھ بھال کی اور تکنیکی سہولتیں فراہم نہیں کر رہی۔
  • میکڈونلڈز، کوکا کولا، پیپسی اور سٹاربکس نے روس میں اپنا کاروبار معطل کر دیا ہے۔
  • ڈیلٹا ایئر لائنز نے روس کی سرکردہ ایئر لائن، ایروفلوٹ کے ساتھ اپنا کاروباری اتحاد ختم کر دیا ہے۔
  • ایکسن موبائل کمپنی نے روسی تیل اور گیس کے کاموں سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ ایسے کاموں کی مالیت چار ارب ڈالر بنتی ہے۔ کمپنی نئی سرمایہ کاری بھی نہیں کرے گی۔
  • ویزا، امریکن ایکسپریس اور ماسٹر کارڈ نے روسی مالیاتی اداروں کو اپنے ادائیگی کے نظام کو استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔
  • موٹر سائیکل کمپنی ہارلی ڈیوڈسن نے روس کے ساتھ اپنے کاروبار کو روک دیا ہے۔