ماسکو سے نیویارک اور ٹوکیو تک، دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرین روسی صدر ولاڈیمیر پوٹن کے یوکرین پر وحشیانہ اور بلا اشتعال حملے کے خلاف سڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں۔
کئی دنوں سے لوگ یوکرینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی اظہارکی خاطر روسی سفارت خانوں یا سرکاری عمارتوں کے باہر جمع ہو رہے ہیں اور یوکرین کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق روس میں پولیس نے 27 فروری کو 51 شہروں میں ہونے والے جنگ مخالف مظاہروں میں کم از کم 2,710 روسیوں کو حراست میں لیا جس سے چار دنوں کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد تقریباً 6,000 ہو گئی ہے۔
ذیل میں دنیا کے اُن چند ایک شہروں کا ذکر کیا جا رہا ہے جہاں لوگوں نے امن کے حق میں مظاہرے کیے ہیں:-
کولمبو، سری لنکا

استنبول، ترکی

لندن، برطانیہ

میلان، اٹلی

ماسکو، روس

نیویارک سٹی، امریکہ

پیرس، فرانس

سینٹ پیٹرز برگ، روس

ٹوکیو، جاپان

ٹورانٹو، کینیڈا

واوینیئس، لتھوینیا

واشنگٹن، ڈی سی، امریکہ
