یوکرین کی حمایت میں دنیا میں عمارتوں اور یادگاروں پر چراغاں [فوٹو گیلری]

دنیا بھر کے ممالک نے یوکرین کے خلاف روس کی بلا اشتعال، بلا جواز جنگ کے بعد یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرنے کی خاطر یوکرین کے جھنڈے کے نیلے اور پیلے کی مناسبت سے اپنے ہاں یادگاروں اور عمارتوں پر نیلے اور پیلے رنگوں میں چراغاں کیا ہے۔

برلن، جرمنی

 اوپر سے لے کر نیچے تک مختلف رنگوں میں روشن ستونوں والی ایک یادگار کے سامنے ہاتھ میں کتبہ پکڑے کھڑا ایک آدمی (© Fabrizio Bensch/Reuters)
24 فروری کو برینڈن برگ گیٹ کے سامنے احتجاج کرنے والے ایک آدمی نے کتبہ اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے: “یوکرین میں جنگ بند کریں۔” (© Fabrizio Bensch/Reuters)

کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ

 تین محرابوں کے وسط میں ایک ہاتھ اوپر اٹھائے ہوئے بالکونی میں کھڑے ایک آدمی کا مجسمہ۔ ایک ستون پر نیلے رنگ کی روشنی جبکہ دو پر پیلے رنگ کی روشنی پڑ رہی ہے۔ (© Shelley Christians/Reuters)
2 مارچ کو جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن سٹی ہال میں نیلسن منڈیلا کا مجسمہ (© Shelley Christians/Reuters)

لاس اینجلیس، امریکہ

 نیلے اور پیلے رنگوں میں روشن سرنگ کے سامنے سے گزرتے ہوئے ایک سائیکل سوار کا ہیولا (© Mark J. Terrill/AP Images)
2 مارچ کو لاس اینجلیس میں ایک سائیکل سوار سیکنڈ سٹریٹ کی مشہور سرنگ کے پاس سے گزر رہا ہے۔ (© Mark J. Terrill/AP Images)

میڈرڈ، سپین

نیلے اور پیلے رنگ میں روشن ستونوں کے سامنے شیر کے مجسمے کے برابر کھڑا ایک پولیس افسر (© Manu Fernandez/AP images)
یکم مارچ کو ایک پولیس افسر میڈرڈ میں ہسپانوی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے کھڑا ہے۔ (© Manu Fernandez/AP images)

منیلا، فلپائن

 مرد اور عورت ماتھے پر راکھ سے بنائی گئی صلیبوں کے ساتھ اوپر سے لے کر نیچے تک مختلف رنگوں کی روشنیوں میں ڈوبے کیتھیڈرل کے سامنے سیلفی لے رہے ہیں (© Ezra Acayan/Getty Images)
2 مارچ کو “ایش وینس ڈے” [عیسائی روزوں سے قبل عبادت والے بدھ کے دن] منیلا میں واقع منیلا کیتھیڈرل کے باہر کھڑے دو فلپائنی شہری۔ (© Ezra Acayan/Getty Images)

مونٹیرے، میکسیکو

 اوپر سے لے کر نیچے تک مختلف رنگوں سے روشن کی گئی ستونوں والی عمارت (© Daniel Becerril/Reuters)
مونٹیرے میں 4 مارچ کو ‘ نیوو لیون’ نامی سرکاری محل کا سامنے کا ایک منظر (© Daniel Becerril/Reuters)

نیاگرا فالز، اونٹاریو، کینیڈا

 شہر اور نیلے اور پیلے رنگوں میں روشن، لمبی، خم دار آبشاروں کا ایک فضائی منظر (© Nick Iwanyshyn/Reuters)
27 فروری کو اونٹاریو میں نیاگرا آبشار کی مشہور زمانہ گھوڑے کی نعل نما آبشاریں (© Nick Iwanyshyn/Reuters)

نیویارک سٹی، امریکہ

 رات کے وقت نیو یارک سٹی کا نیلے اور پیلے رنگوں میں نہائی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کا ایک افقی منظر۔ (© Tayfun Coskun/Anadolu Agency/Getty Images)
25 فروری کو نیویارک سٹی کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ (© Tayfun Coskun/Anadolu Agency/Getty Images)

پیرس، فراسن

 لوگوں نے ہاتھوں میں کیمرے اٹھائے ہوئے ہیں اور دور فاصلے پر نیلے اور پیلے رنگ کی روشنیوں والا آئیفل ٹاور (© Adrienne Surprenant/AP Images)
25 فروری کو پیرس کے آئیفل ٹاور کا ایک منظر (© Adrienne Surprenant/AP Images)

روم، اٹلی

 اوپر سے نیچے تک مختلف رنگوں میں روشن پتھر سے بنے قدیم سٹیڈیم کے سامنے یوکرین کا جھنڈا اٹھائے ہوئے لوگ (© Andrea Ronchini/NurPhoto/Getty Images)
24 فروری کو روم کے قدیم سٹیڈیم کا ایک منظر (© Andrea Ronchini/NurPhoto/Getty Images)

سیئول، جنوبی کوریا

 سائیکل کے ساتھ کھڑے دریا کے پار نیلی اور پیلی روشنیوں سے روشن عمارت کی تصویر کھینچتے ہوئے آدمی کا ہیولا۔ (© Kim Hong-Ji/Reuters)
2 مارچ کو سیول میں دریائے ہان میں تیرتے ہوئے سیویت نامی جزیرے کا کمپلیکس (© Kim Hong-Ji/Reuters)

 سڈنی، آسٹریلیا

 نیلی اور پیلی روشنیوں سے روشن سڈنی کا اوپرا ہاؤس (© Mark Baker/AP Images)
28 فروری کو سڈنی اوپرا ہاؤس کے بادبان (© Mark Baker/AP Images)

تل ابیب، اسرائیل

 اوپر سے لے کر نیچے تک دیوار پر بنی کھڑکیوں پر مختلف رنگوں کی روشنیاں پڑ رہی ہیں اور ایک آدمی کیمرہ اوپر کیے کھڑا ہے (© Amir Cohen/Reuters)
ایک شخص 27 فروری کو تل ابیب میں میونسپلٹی کی عمارت کی تصویر لے رہا ہے۔ (© Amir Cohen/Reuters)

واوینیئس، لیتھوینیا

 شعلہ نما پہا ڑی پر نیلی روشنی والیں تین بڑی صلیبوں کے مجموعے کا رات کا ایک منظر (© Mindaugas Kulbis/AP Images)
واوینیئس میں تین صلیبوں والی یادگار کا 28 فروری کا ایک منظر (© Mindaugas Kulbis/AP Images)