امریکہ اور یورپی اتحادی یوکرین کی آزادی اور سالمیت کی ثابت قدمی سے حمایت کر رہے ہیں۔
یہاں پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹس دیکھتے رہیے۔
امریکہ اور دنیا بھر میں رہنے والے روسیوں کے امن کے حق میں مظاہرے [20 مارچ 2023]
امریکہ اور دنیا بھر میں آباد بہت سے روسی، روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کی مخالفت میں آواز اٹھانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روس کے حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعووں پر لوگ یقین کیوں نہیں کرتے [15 مارچ 2023]
کریملن کے حیاتیاتی ہتھیاروں کی تجربہ گاہوں کے دعووں کو سینکڑوں روسی سائنس دانوں نے “محض افسانے” قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ماہرین بھی ایسا ہی کر چکے ہیں۔

تبدیلی کی جدوجہد کرنے والی عورتوں کو وائٹ ہاؤس کا خراج تحسین [13 مارچ 2023]
عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ کے محکمہ خارجہ نے اُن 11 خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو تبدیلی کی خاطر اپنی زندگیوں کو خطروں میں ڈال رہی ہیں۔ اِس مضمون میں اُن کے بارے میں جانیے۔

یوکرین کے آرٹ اور ثقافت کو تباہی سے بچانا [2 مارچ 2023]
امریکہ اور پوری دنیا کی نجی اور سرکاری تنظیمیں یوکرین کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کی خاطر یوکرین کی مدد کرنے کے لیے اکٹھی ہو چکی ہیں۔

ایک برس بعد بھی یوکرین کی حمایت میں متحد کھڑی دنیا [27 فروری 2023]
روس کے حملے کے ایک سال بعد عالمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

یوکرین: 24 فروری 2022 سے پہلے اور بعد [23 فروری 2023]
دیکھیے کہ روس کے یوکرین پر مکمل اور غیرقانونی حملے کے بعد کے سال میں یوکرینی کس طرح ڈٹ کر کھڑے رہے اور ابھی تک ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔

روس کے ‘تعلیم نو کے کیمپوں’ میں ہزاروں یوکرینی بچوں کو رکھا جاتا ہے: رپورٹ [23 فروری 2023}
ایک رپورٹ کے مطابق روس نے ہزاروں یوکرینی بچوں کو کیمپوں میں رکھا ہوا ہے جہاں انہیں روس پر مرکوز نصاب پڑھایا جاتا ہے۔

ایک سال بعد: یوکرین میں جمہوریت قائم و دائم [ 21 فروری 2023]
صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران امریکہ نے یوکرین کے دفاع میں مدد کرنے کے لیے ایک اتحاد قائم کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ “مدد جاری رہے گی۔”

ایک سال بعد: یوکرین کی لچک کی کہانیاں [ 16 فروری 2023]
2022 میں روس کی افواج کے حملے کے بعد یوکرین کے شہریوں نے ایک دوسرے کی مدد کرنے اور اپنی قوم کا دفاع کرنے کے طریقے ڈھونڈے۔ ان کی کچھ کہانیاں پڑھیں۔

یوکرین میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بحال کرنا [2 فروری 2023]
انتہائی اہمیت کے حامل بنیادی ڈھانچوں پر ولاڈیمیر پیوٹن کے حملوں کے دوران یوکرین میں بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے میں یوکرین کی مدد کرنے کے لیے امریکہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
یوکرین کا دفاع کرنا: “ریپئرنگ ٹوگیدر” رضاکار گروپ [19 جنوری 2023]
سلسلہ وار مضامین کی اس قسط میں ایک ایسے رضاکار گروپ کے اراکین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو یوکرین میں روس کے حملے سے ہونے والی تباہی کے بعد ملبہ صاف کرنے کا کام کرتے وقت موسیقی سنتے اور ڈانس کرتے ہیں۔

یوکرین کا دفاع کرنا: ڈیٹالین کی بانیوں کی غلط معلومات کے خلاف جنگ [12 جنوری 2023]
مضامین کی سلسلہ وار اس قسط میں ایک ایسی ویب سائٹ کی بانیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس پر یوکرینیوں پر جنگ کے اثرات کو ظاہر کرنے والی تصاویر، ویڈیو اور کہانیاں پوسٹ کی جاتی ہیں۔

یوکرین کا دفاع: اولیگزینڈرا ماتوائچک [5 جنوری 2023]
مضامین کے سلسلے کی اس قسط میں کیئف کے ‘سینٹر فار سول لبرٹیز’ کی سربراہ خاتون پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ اِس سینٹر کی جنگی جرائم کو دستاویزی شکل دینے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

یوکرین کے لیے امریکی حمایت ‘غیر متزلزل اورٹھوس’ ہے: بائیڈن [23 دسمبر 2022]
صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر وولوڈومیر زیلینسکی کو خوش آمدید کہا اور یوکرین کے عوام کی حمایت کا وعدہ کیا۔

یہ مضمون ہر مہینے وقفے وقفے سے اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔ اگست اور ستمبر، جون اور جولائی، اپریل اور مئئی اور فروری اور مارچ 2022 کی اپ ڈیٹس دیکھیے۔