امریکہ اور یورپی اتحادی یوکرین کی آزادی اور خود مختاری کے حق میں اپنی حمایت ثابت قدمی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین معلومات کے لیے اس ویب سائٹ کو دیکھیے۔
بحرالکاہل کے ممالک کی یوکرین کی حمایت [11 مئی 2022]
روسی صدر ولاڈیمیر پوٹن کی جارحیت کے جواب میں بحرالکاہل کے بہت سارے ممالک یوکرین کے لیے انسانی اور فوجی امداد بھیج رہے ہیں۔

یوکرین کے ہمسایہ ممالک کی پناہ گزینوں کی مدد [فوٹو گیلری] [10 مئی 2022]
یوکرین کے خلاف ولاڈیمیر پوٹن کی جنگ کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور آس پاس کے ممالک میں امید اور مدد تلاش کرتے پھر رہے ہیں۔

کریملن کے چہرے: دیمیتری پیسکوف [9 مئی 2022]
روس کی غلط معلومات کی مہم کے بڑے کھلاڑیوں پر مضامین کے سلسلے کے اس مضمون میں ولاڈیمیر پوٹن کے ترجمان دیمتری پیسکوف پر ایک نظر ڈالی گئی ہے۔

2022 کی جنگ کے دوران یورپ میں 1945 کی فتح کی یاد منانا [5 مئی 2022]
دوسری عالمی جنگ میں یوکرینی النسل فوجیوں نے ریڈ آرمی میں روسی فوجیوں کے شانہ بشانہ جنگ لڑی۔ دیکھیے ولاڈیمیر پوٹن اِس تاریخی حقیقت کو کیسے مسخ کر رہے ہیں۔

کریملن کے پراپیگنڈے کے چہرے: ولاڈیمیر سولویوف [3 مئی 2022]
روس کی غلط معلومات پھیلانے کی مہمات کے بڑے کھلاڑیوں کے بارے میں مضامین کے سلسلے کی اس قسط میں روسی براڈکاسٹر ولادیمیر سولویوف کے کردار پر ایک نظر ڈالی گئی ہے۔

یوکرین کے مسئلے پر احتجاج کے طور پر دنیا کے ممالک کا روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنا [2 مئی 2022]
دنیا کے ممالک یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنے ہاں سے روسی سفارت کاروں کو نکال رہے ہیں۔ جانیے کہ کون کون سے ملک ایسا کر رہے ہیں۔

روس یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے لازمی فوجی سروس کے تحت بھرتی کیے جانے والے فوجیوں پر انحصار کرتا ہے۔ اِن میں سے بہت سے روس سے باہر ہیں۔ اس قسم کے زیادہ تر فوجی لڑائی کے لیے تیار نہیں ہوتے۔

چرنوبل تباہی کے دہائیوں بعد یوکرینی جوہری مقامات کا دفاع کر رہے ہیں [25 اپریل 2022]
بہادر یوکرینیوں نے 1986 میں چرنوبل میں ممکنہ طور پر کہیں زیادہ بڑی تباہی کو روکا۔ یوکرین کے شہری ایک بار پھر جوہری مقامات کی حفاظت کی کاوشوں میں مصروف عمل ہیں۔

پوٹن کی جنگ نے اجناس کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچا دیں [25 اپریل 2022]
یوکرین گندم اور خوردنی تیل پیدا کرنے والا دنیا کا ایک بڑا ملک ہے۔ یوکرین میں کریملن کی جنگ تجارت میں تعطل پیدا کر رہی ہے اور اس سے پوری دنیا میں اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یوکرین پر روس کی بمباری دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمنی کی یاد دلاتی ہے [19 اپریل 2022]
جانیے کہ یوکرین کے شہروں پر روس کی بمباری دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمنی کے لینن گراڈ پر حملے سے کتنی خوفناک مماثلت رکھتی ہے۔

پیوٹن کے زہر: الیکسی ناوالنی پر 2020 میں کیا جانے والا حملہ [18 اپریل 2022]
شہریوں پر کیمیائی حملوں میں کریملن کے کردار کے بارے میں قسط وار مضامین کے سلسلے کے اس مضمون میں سیاسی طور پر متحرک الیکسی ناوالنی کو زہر دیئے جانے پر ایک نظر ڈالی گئی ہے۔

امریکہ کا دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانا [15 اپریل 2022]
محکمہ خارجہ نے اپنی 2021 کی انسانی حقوق کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں دنیا بھر میں ہونے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔

یوکرین کے ساتھ جنگ کے جواز کے لیے استعمال کی جانے والی کریملن کی ویڈیو کا تجزیہ [13 اپریل 2022]
شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر اپنے وحشت ناک حملے کا جواز پیش کرنے کے لیے ایک ہولناک واقعہ رچایا۔

کھلاڑیوں کا یوکرین کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار [تصویری جھلکیاں] [12 اپریل 2022]
کھلاڑی یوکرین کے نیلے اور پیلے پرچمی رنگوں والے لباس اور دیگر اشیاء پہننے سے لے کر خاموشی کے لمحات تک، یوکرین کی حمایت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے کھڑے ہیں۔

پیوٹن کے زہر: الیکسی ناوالنی پر 2020 میں کیا جانے والا حملہ [11 اپریل 2022]
شہریوں پر کیمیائی حملوں میں کریملن کے کردار کے بارے میں قسط وار مضامین کے سلسلے کے اس مضمون میں سیاسی طور پر متحرک الیکسی ناوالنی پر ایک نظر ڈالی گئی ہے۔

گریمی ایوارڈز میں امریکی اور یوکرینی اداکاروں کی یوکرین کی حمایت [7 اپریل 2022]
3 اپریل کو چونسٹھویں گریمی ایوارڈز کے موقع پر امریکی گلوکار جان لیجنڈ نے تین یوکرینی آرٹسٹوں کے ساتھ اُن کے ملک کی حمایت میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

آر ٹی اور سپتنک کے بارے میں 5 حقائق جاننے کی ضرورت [6 اپریل 2022]
کچھ عرصے سے آر ٹی اور سپتنک خبروں کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا کے ان دو روسی اداروں کے بارے میں مزید جانیے جو خود کو صحافت کہتے ہیں۔

امریکی کمیونٹیوں کا یوکرین کے تبادلے کے طلبا کی حمایت میں اکٹھا ہونا [5 اپریل 2022]
یوکرین کی چار طالبات اپنا رواں تعلیمی سال امریکہ میں گزار رہی ہیں۔ دیکھیے وہ ایسے میں جب اُن کے ملک میں جنگ ہو رہی ہے، حالات سے کیسے مطابقت پیدا کر رہی ہیں۔

پوٹن کے زہر: شام میں 2017 کا حملہ [4 اپریل 2022]
دنیا بھر میں شہریوں پر کیمیائی حملوں میں روس کے کردار کے سلسلے کی اس قسط میں شام میں 2017 کے سارین حملے پر ایک نظر ڈالی گئی ہے۔

اس مضمون کو ہر مہینے کے دوران وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور اسے حصوں میں شائع کیا جاتا ہے۔ مارچ 2022 کی اپ ڈیٹس دیکھیں۔