امریکہ اور یورپی اتحادی یوکرین کی آزادی اور خودمختاری کی حمایت میں ثابت قدم ہیں۔

تازہ ترین معلومات کے لیے یہ مضمون دیکھیے


انسانی بنیادوں پر یوکرین کے لیے دی جانے والی ایک ارب ڈالر سے زائد کی امریکی امداد [21 جولائی2022]

ایک ایسے وقت جب روسی افواج یوکرین پر بم برسا رہی ہیں، امریکی حکومت نے انسانی بنیادوں پر یوکرین کو تقریباً 1.3 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

 ایک عورت سڑک پر کھڑی ہے اور ایک مکان سے دھواں اٹھ رہا ہے (© Nariman El-Mofty/AP Images)
Caption: (State Dept./M. Gregory)

روس کے بعض فوجیوں کا یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے سے انکار
[19 جولائی2022]

سب کے سب روسی فوجی یوکرین کے خلاف ولاڈیمیر پیوٹن کی جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔ دیکھیے کہ بعض روسی فوجی کیسے سرحد عبور کر کے یوکرین جا رہے ہیں اور یوکرین کی طرف سے روس کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

 یوکرین کی طرف جانے والے روسی فوجی کا تصویری خاکہ جس میں اُس کے سائے کو مخالف سمت میں جاتا ہوا دکھایا گیا ہے (State Dept./D. Thompson)
(State Dept./D. Thompson)

یوکرین کی انٹرنیٹ تک رسائی اور انتہائی اہم ڈیٹا کا تحفظ [13 جولائی 2022]

یوکرین کے خلاف روسی فیڈریشن کی غیر منصفانہ جنگ میں سائبر حملے بھی شامل ہیں۔ جانیے کہ امریکہ یوکرین کے سائبر دفاع میں کس طرح مدد کر رہا ہے۔

 امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنیاں روس کی غیر منصفانہ جنگ کے دوران سائبر حملوں کے خلاف دفاع میں یوکرین کی مدد کر رہی ہیں۔ (© Shutterstock.com)
یوکرین کے قومی پرچم والے رنگوں سے آراستہ نقشے پر بنے سائبر کنکشن کے نمونے۔ (© Shutterstock.com)

نیٹو ‘ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ متحد’ ہے: بائیڈن

نیٹو کے رکن ممالک کے ترجیحات کا خاکہ پیش کرنے اور دو اضافی ممالک کو شرکت کی دعوت دینے کی وجہ سے صدر بائیڈن نے نیٹو کے حالیہ سربراہی اجلاس کو “تاریخی” قرار دیا۔

 سمندر میں بحری جہاز کے اوپر ایک فارمیشن کی شکل میں پرواز کرتے ہوئے طیارے (© Jonathan Nackstrand/AFP/Getty Images)
6 جون کو بحیرہ بالٹک میں “بال ٹاپس 22” نامی فوجی مشقوں کے دوران مختلف ممالک کے طیارے امریکی بحریہ کے “یو ایس ایس کیئرسارج’ نامی بحری جہاز کے اوپر پرواز کر رہے ہیں۔ 29-30 جون کو میڈرڈ میں ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس سے قبل ہونے والی اِن مشقوں کی قیادت یورپ اور افریقہ میں یو ایس نیول فورسز اور نیول سٹرائکنگ اینڈ سپورٹ فورسز نیٹو نے کی۔ (© Jonathan Nackstrand/AFP/Getty Images)

افریقہ میں روس گمراہ کن معلومات کیسے پھیلا رہا ہے [6 جولائی 2022]

روسی امراء میں شمار ہونے والے یوگینی پریگوژن اور اُن کی پشت پناہی میں چلنے والی اُن تنظیموں کے بارے میں جانیے جن کا مقصد افریقی ریاست کو روس کے حق میں متاثر کرنا ہے۔

 بچوں کی کہانی کا پینوکیو نامی کردار اگر جھوٹ بولے تو اس کی ناک لمبی ہو جاتی ہے۔ اس کردار سے ملتا جلتا ایک تصویری خاکہ جس میں پنوکیو کی ناک کو افریقہ تک پھیلا ہوا دکھایا گیا ہے۔ پس منظر میں روسی پرچم دکھائی دے رہا ہے۔ (State Dept./M. Gregory. Image: © Lightspring/Shutterstock.com)
(State Dept./M. Gregory)

امریکی عجائب گھروں میں یوکرینی ثقافت کی نمائش [5 جولائی 2022]

امریکہ میں دس لاکھ سے زائد یوکرینی نژاد امریکی آباد ہیں۔ اُن کی ثقافت کو محفوظ رکھنے کے لیے بہت سے عجائب  گھر بنائے گئے ہیں۔

 ہاتھ سے بنائی ہوئی ایک مٹر کی تصویر جو سر پر تاج پہنے ایک لمبی میز کے قریب بیٹھا ہوا ہے (© Nikita Kravtsov/Courtesy of the Ukrainian Museum)
نیو یارک کے یوکرینی عجائب گھر میں نکیتا کراوٹسوف کی “مٹر بادشاہ اپنے مورچے میں کیسے چھپا” کے عنوان سے تحریر کردہ ایک سلاوِک افسانوی کہانی میں یوکرین میں جاری جنگ کے تناظر میں کھمبیوں اور مٹروں کے درمیان ہونے والی ایک لڑائی کا احوال بیان کیا گیا ہے۔ (© Nikita Kravtsov/Courtesy of the Ukrainian Museum)

غذائی بحران سے نمٹنے کے لیے بلنکن کا دنیا کے ممالک کو اکٹھا کرنا [29 جون 2022]

امریکہ ان ممالک کے لیے اپنی امداد میں اضافہ کر رہا ہے جنہیں خوراک کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ دوسرے ممالک  کو خوراک اور انسانی امداد کو فروغ دینے کی ترغیب بھی دے رہا ہے۔ یوکرین میں روس کی جنگ نے بحیرہ اسود سے برآمدات روک دی ہیں۔

ہاتھوں میں آٹے کا تھیلا پکڑے ہوئے دکان میں کھڑی دو عورتیں (© Farah Abdi Warsameh/AP Images)
ایک عورت مئی میں صومالیہ کے شہر موگا دیشو میں ایک دکاندار سے گندم کا آٹا خرید رہی ہے۔ صومالیہ کا یوکرین اور روس کی گندم پر بہت زیادہ انحصار ہے۔ پورے افریقہ میں لوگ گندم کے آٹے کی تقریباً 45% زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں کیونکہ یوکرین میں روس کی جنگ نے بحیرہ اسود سے برآمدات روک دی ہیں۔ (© Farah Abdi Warsameh/AP Images)

پیوٹن کے ہاتھوں یوکرینی کھیتوں کی تباہی [23 جون 2022]

اُن تصویروں کو خود دیکھیں جن میں ولاڈیمیر پیوٹن کی منتخب کردہ جنگ سے ہونے والے نقنصانات دکھائے گئے ہیں۔ اس جنگ میں یوکرین کی زرعی زمینوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 کولہوں پر ہاتھ رکھے ایک تباہ شدہ ٹریکٹر کے سامنے کھڑا آدمی (© John Moore/Getty Images)
چیرکاسکا لوزووا میں ایک یوکرینی کسان ٹریکٹر کے پاس کھڑا ہے۔ کسان نے بتایا کہ مئی 2022 میں روسی گولہ باری سے یہ ٹریکٹر تباہ ہوا۔ اس نے مزید بتایا کہ روسی افواج نے خارکیف کے قریبی علاقے پر قبضہ کرتے ہوئے اناج کے گودام اور کاشت کاری کے آلات بھی تباہ کیے۔ (© John Moore/Getty Images)

یوکرین کے بارے میں بیجنگ کی معلومات میں کریملن کی غلط معلومات کی بازگشت سنائی دیتی ہے [15 جون 2022]

بیجنگ کریملن کی اُن غلط معلومات کو پھیلا رہا ہے جن کے ذریعے یوکرین کے خلاف ولاڈیمیر پیوٹن کی جنگ کی ذمہ داری کسی اور پر ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 ولاڈیمیر پیوٹن اور شی جن پھنگ روسی اور چینی جھنڈوں کے سامنے کھڑے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔ (© Alexei Druzhinin/Sputnik/Kremlin/AP Images)
عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے [دائیں طرف]، 4 فروری کو بیجنگ میں روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن کی اُس وقت میزبانی کی جب روس 24 فروری کو یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا تھا۔ (© Alexei Druzhinin/Sputnik/Kremlin/AP Images)


یوکرین کے خلاف ولاڈیمیر پوٹن کی جنگ کے 100 دن مکمل ہو رہے ہیں [2 جون 2022]

 

24 فروری کو پوٹن کے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے امریکی حکومت اور امریکی عوام نے یوکرین کے ساتھ جس طرح سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اُس کے چند ایک انداز اس مضمون میں بیان کیے گئے ہیں۔

 

 یوکرین کے لیے امریکی امداد اور ایک آدمی نے یوکرینی پرچم والا امدادی سامان کا ایک ڈبہ اٹھایا ہوا ہے اور اِس تصویر پر عبارت چسپاں ہے (Graphic: State Dept./M. Gregory. Photo: © Halfpoint/Shutterstock.com)
(State Dept./M. Gregory)


روسی فوج کے مظالم کی تاریخ 6 جون، 2022

یوکرین میں روسی فوج نے گھروں کو برباد اور عام شہریوں کو ہلاک کیا۔ یہ کوئی پہلی جگہ نہیں ہے جہاں روسی فوج نے اپنے پیچھے مظالم کے شواہد چھوڑے ہیں۔

رسیوں سے بندھے ہوئے ہاتھ اور روسی افواج کے مظالم کی فہرست (Graphic: State Dept./M. Gregory. Photo: © siam.pukkato/Shutterstock.com)
یوکرین میں روسی فوج نے گھروں کو برباد اور عام شہریوں کو ہلاک کیا۔ یہ کوئی پہلی جگہ نہیں ہے جہاں روسی فوج نے اپنے پیچھے مظالم کے شواہد چھوڑے ہیں۔


یوکرین کے خلاف ولاڈیمیر پوٹن کی جنگ کے 100 دن [2 جون 2022]

24 فروری کو پوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملہ کیے جانے کے بعد امریکہ کی حکومت اور امریکہ کے لوگوں نے یوکرین کے ساتھ یکجہتی کا جس طرح مظاہرہ کیا ہے اُس کی چند ایک مثالیں اس مضمون میں پیش کی گئی ہیں۔

یوکرین کے لیے امریکہ کی طرف سے دی جانے والی امداد اور سامان سے بھرا یوکرین کے جھنڈے والا ایک ڈبہ اٹھائے ایک شخص کی تصویر کے بارے میں تحریر (Graphic: State Dept./M. Gregory. Photo: © Halfpoint/Shutterstock.com)



یوکرین کی آوازیں: اینڈری [مئی 31، 2022]

کریمیا کے اینڈری سے ملیے جنہوں نے 2014 میں یوکرین کی خودمختاری کے حق میں مظاہرہ کیا تھا اور روسی افواج نے اُن کے اس عمل کی پاداش میں اُنہیں قید میں ڈال دیا تھا۔

 اینڈری کی گرافک میں تصویر جس میں یوکرین کے بارے میں اُن کا ایک بیان شامل ہے۔ (State Dept./M. Gregory. Photo: Courtesy of Andriy)
(State Dept./M. Gregory)

یہ مضمون ہر مہینے کے دوران وقفوں کے بعد اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔ فروری اور مارچ اور اپریل اور مئی 2022  کی اپ ڈیٹ دیکھیے۔