• امریکہ اور یورپی اتحادی یوکرین کی آزادی اور خودمختاری کی حمایت میں ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔

تازہ ترین معلومات کے لیے یہ مضمون دیکھتے رہیے۔

اقوام متحدہ میں بائیڈن کا خطاب: ایک زیادہ آزاد اور منصفانہ دنیا کے لیے شراکت کاری [26 ستمبر 2022]

صدر بائیڈن نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ یوکرین کے خلاف روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن کی “سفاکانہ [اور] بیکار جنگ” اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔

 صدر بائیڈن سٹیج پر کھڑے تقریر کر رہے ہیں اور پس منظر میں اقوام متحدہ کا نشان دکھائی دے رہا ہے (© Mary Altaffer/AP Images)
صدر بائیڈن 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (© Mary Altaffer/AP Images)

روسیوں کی اپنی انگریزی بہتر بنانے میں مدد کرنے والے امریکی اساتذہ [ 19 ستمبر 2022]

امریکہ کے انگریزی کے اُن تین اساتذہ سے ملیے جنہوں نے حال ہی میں روسی اساتذہ اور طلبا کو ورچوئل کلاسوں میں انگریزی زبان پڑھائی۔

رات کے وقت نیویارک شہر کے افقی منظر کے سامنے کھڑا شخص (Courtesy of Gabriel Garbar)
محکمہ خارجہ کے آن لائن پروگرام کے تحت، گیبریئل گاربر نیویارک شہر میں اپنے گھر سے انگریزی زبان سیکھنے والے روسیوں کو انگریزی زبان سکھاتے رہے۔ (Courtesy of Gabriel Garbar)

یوکرین میں روس کی تطہیری کاروائیوں سے جڑی انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کرنا [12 ستمبر 2022]

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر، لنڈا تھامس-گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ پر یوکرین میں روسی تطیہری مقامات کے بارے میں عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔

 لنڈا تھامس-گرین فیلڈ سٹیج پر کھڑی تقریر کر رہی ہیں اور اُن کے پیچھے ایک پوسٹر لگا ہوا ہے۔ (Loey Felipe/United Nations)
اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر، لنڈا تھامس-گرین فیلڈ یوکرین میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل نامہ نگاروں کو یوکرین کے بارے میں صورت حال سے آگاہ کر رہی ہیں۔ (Loey Felipe/United Nations)

کریملن کا یوکرین کے بعض حصوں کو ضم کرنے کے لیے جعلی ریفرنڈم کرانے کا منصوبہ [27 ستمبر 2022]

روس وہی پٹی پڑھنے جا رہا ہے جو اس نے 2014 میں اُس وقت پڑھی تھی جب اس نے کرائمیا پر حملہ کر کے مشرقی یوکرین کے کچھ حصوں پر زبردستی قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں انتخابات کا ڈھونگ رچایا تھا۔

 میز کے پیچھے بیٹھے آدمی سے بات کرنے کے لیے لوگ لائن میں کھڑے ہیں (© Alexander Ermochenko/Reuters)
روس کے زیرکنٹرول یوکرین کے شہر، کھیرسن میں کام کرنے کے لیے روسی پاسپورٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ کھیرسن کے رہائشی 25 جولائی کو روسی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے لائن میں کھڑے ہیں جبکہ ایک پوسٹر پر یہ عبارت لکھی ہوئی ہے: “روس ہمیشہ یہاں رہے گا۔” (© Alexander Ermochenko/Reuters)


امریکی مدد سے یوکرین کا اناج افریقہ پہنچایا جا رہا ہے [یکم ستمبر 2022]

اقوام متحدہ اور امریکی حکومت اس بات کو یقینی بنانے پر کام کر رہی ہیں کہ یوکرینی اناج سب سے زیادہ ضرورت مند  لوگوں تک پہنچایا جائے۔

 سر پر سرخ رنگ کا سکارف باندھے ایک ماں غذائیت کی شدید کمی کے شکار اپنے بچے کو اٹھائے ہوئے ہے (© Tiksa Negeri/Reuters)
فروری 2022 میں ایتھوپیا کے افار کے علاقے میں ملک کے اندر بے گھر ہونے والے لوگوں کے کیمپ میں ایک ماں غذائیت کی شدید کمی کے شکار اپنے بچے کو کھانا کھلا رہی ہے۔ (© Tiksa Negeri/Reuters)

کریملن کے پراپیگنڈے کے چہرے: مارگریٹا سمونیئن [31 اگست 2022]

سلسلہ وار مضامین کی اس قسط میں مارگریٹا سمونیئن پر ایک نظر ڈالی گئی ہے۔ وہ پیوٹن کے ساتھ وفاداری کی وجہ سے روسی حکومت کی مالی امداد سے چلنے والے میڈیا کے ایک ادارے کی سربراہی کر رہی ہیں۔

 تصویری خاکے میں ایک عورت دکھائی گئی جس کی پشت میں کھلونوں کو چلانے والی چابی بنی ہوئی ہے اور پس منظر میں روسی جھنڈا دکھائی دے رہا ہے۔ (State Dept./M. Gregory. Images: © AtlasbyAtlas Studio/Shutterstock.com)
(State Dept./M. Gregory)


روس کی تطہیری کاروائیاں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں ہیں: رپورٹ [30 اگست 2022]

ییل یونیورسٹی کی انسان دوست تحقیقی تجربہ گاہ کی ایک نئی رپورٹ میں روسی فوجیوں کی طرف سے یوکرینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

 بڑے اور بچے بس سے نیچے اتر رہے ہیں۔ بس پر روسی زبان میں لفظ 'بچے' لکھا ہوا ہے (© Leo Correa/AP Images)
ماریوپول سے زاپوریژا، یوکرین جانے والے افراد کے لیے تطہیری چوکیوں سے گزرنا ضروری ہوتا ہے۔ (© Leo Correa/AP Images)


“نازیوں کا پیچھا کرنے والا” مشہور امریکی اب یوکرین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کر رہا ہے [29 اگست 2022]

ایلائی روزنبام یوکرین میں جنگی جرائم کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے امریکی کوششوں کو مربوط بنا رہے ہیں۔ مزید تفصیل اس مضمون سے جانیے۔

 ایلائی روزنبام ایک نقشے کے سامنے سائے میں کھڑے ہیں۔ (© Salwan Georges/The Washington Post/Getty Images)
ایلائی روزنبام 2018 میں محکمہ انصاف میں اپنے دفتر میں (© Salwan Georges/The Washington Post/Getty Images)

یوکرین کے خلاف روس کی بھرپور جنگ کے چھ ماہ [22 اگست 2022]

یوکرین 24 اگست کو ایک ایسے وقت اپنا قومی یوم آزادی کا دن منا رہا ہے جب روس کا بھرپور طور پر کیا جانے والا حملہ چھ ماہ کا بھیانک سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے۔

 ہاتھ میں یوکرین کا جھنڈا پکڑے ایک عورت کی 2021 کی تصویر اور اِس کے ساتھ ایک تباہ شدہ عمارت کے قریب کھڑی عورت کی 2022 کی تصویر۔ (گرافک: Graphic: State Dept./M. Gregory فوٹوز: © Valentyn Ogirenko/Reuters and © Kostiantyn Liberov/AP Images
Caption: (State Dept./M. Gregory)

بین الاقوامی پابندیاں موثر ثابت ہو رہی ہیں: روس معاشی دباؤ محسوس کرنے لگا
[16 اگست 2022]

پیوٹن کی یوکرین کے خلاف جنگ پابندیوں اور کمپنیوں کے اپنے کاروبار بند کرنے کا باٰعث بنی ہیں۔ اِن اقدامات سے روسی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

 روس میں میکڈانلڈ کے بند ریستوران کی تصویر اور کمزور ہوتی ہوئی روسی معیشت کے بارے میں اعدادوشمار (Photo: © Ivan Gran/Shutterstock.com)
(State Dept./M. Gregory)

روس یوکرین کی ثقافت اور شناخت کو مٹانے پر تلا ہوا ہے [8 اگست 2022]

روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن یوکرینی شہریوں پر روسی ثقافت، مالیاتی نظام اور شہریت مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 تاراس شیوچینکو کا مجسمہ اور ان کے ماتھے میں گولی مارنے سے پیدا ہونے والا سوراخ (© Christopher Furlong/Getty Images)
روسی فوج نے یوکرین کے شہر بوروڈینکا کے مرکزی چوک میں قابل احترم یوکرینی شاعر، تاراس شیوچینکو کے اس مجسمے پر گولی مار کر اس میں سوراخ کر دیا۔ (© Christopher Furlong/Getty Images)


روس کے حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ نہ بنانے کے جھوٹے دعوے [3 اگست 2022]

روسی گولہ باری سے یوکرینیوں کو اُن کے گھروں، ہسپتالوں، تھیٹروں میں نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گلیوں میں چھوٹے بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 گولہ باری سے تباہ ہونے والی عمارت کے سامنے بچوں کا خون آلودہ سٹرولر (© Efrem Lukatsky/AP Images)
ایک چار سالہ یوکرینی بچی جب اپنے سٹرولر کو دھکہ لگا رہی تھی تو14 جولائی کو ونیتشیا، یوکرین پر روس کے ایک میزائل حملے میں یہ بچی اور دیگر لوگ مارے گئے۔ (© Efrem Lukatsky/AP Images)


اختلاف رائے اور معلومات کے خلاف پیوٹن کی تازہ ترین کاروائیاں [27 جولائی 2022]

یوکرین میں جاری جنگ پر تنقید کرنے والے روسیوں کو زیادتیوں اور تنہاہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ روس کی ظلم و جبر کی اِس  مہم کے بارے میں مزید جانیے۔

 تصویری خاکہ جس میں ایک بہت بڑے مکے میں جکڑا ہوا ایک آدمی ہے جس نے ہاتھ کھڑے کیے ہوئے ہیں۔ مکے کی آستین پر روسی جھنڈا بنا ہوا ہے اور اِس پر اِس آدمی کے چہرے کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔ (Graphic: State Dept./M. Gregory. Image: © rudall30/Shutterstock.com)
(State Dept./M. Gregory)

 

یہ مضمون ہر مہینے وقفے وقفے سے اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔ جون اور جولائی، اپریل اور مئئی اور فروری اور مارچ 2022 کی اپ ڈیٹس دیکھیے۔