امریکہ اور یورپی اتحادی یوکرین کی آزادی اور خودمختاری کی حمایت میں ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔
تازہ ترین معلومات کے لیے یہ مضمون دیکھتے رہیے۔
فریڈم سپورٹ ایکٹ کے تحت 30 سال سے جاری امریکی امداد [20 دسمبر 2022]/a>
1992 کے روس اور ابھرتی ہوئی یوریشیائی جمہوریتوں اور کھلی منڈیوں کے لیے آزادی کے قانون سے مرتب ہونے والے دیرپا اثرات کے بارے میں جانیے۔

سردیوں کے موسم میں یوکرین کی مدد کرنے کے لیے جمع ہونے والے ممالک [19 دسمبر 2022]
شراکت دار ممالک یوکرین کے بجلی کے نظام کی مرمت کے لیے تیز رفتاری سے اقدامات اٹھا رہے ہیں کیونکہ روس کے فوجی شہریوں کے بنیادی ڈھانچوں پر ایسے میں حملے کر رہے ہیں جب یوکرین میں درجہ حرارت گرتا جا رہا ہے۔

روس کو یوکرین میں اس کے مظالم پر جواب دہ ٹھہرانا [13 دسمبر 2022]
امریکہ یوکرین میں ہونے والے مظالم کی تحقیقات اور اِن کی تہہ تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ اِن جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اثرونفوذ حاصل کرنے کے لیے روسی ہتھکنڈوں کی کتاب [5 دسمبر 2022]
روس کے اُن پڑوسی علاقوں میں اثر و رسوخ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے ہتھکنڈوں کے بارے میں جانیے جو کبھی سوویت یونین کا حصہ تھے۔

یوکرین میں بجلی بحال رکھنے کا کام [یکم دسمبر 2022]
سردیوں کے اس موسم میں امریکہ یوکرین میں بجلی بحال رکھنے میں مدد کر رہا ہے جب ولاڈیمیر پیوٹن یوکرین کے انتہائی اہم بنیادی ڈھانچوں پر حملے کر رہے ہیں۔

دنیا میں بھوک کے شکار لوگوں کے لیے ایک پروگرام [25 نومبر 2022]
ڈیوڈ بیسلی دنیا کی سب سے بڑی انسان دوست تنظیم کی سربراہ ہیں۔ بیسلی بتاتے ہیں کہ بھوک کے شکار لوگوں کو خوراک مہیا کرنے سے بھوک کا خاتمہ کرنے کے علاوہ اور کیا کیا فائدے ہوتے ہیں۔

ہر قسم کے بحران میں پہنچنے والے … اور کھانے بنانے والے [23 نومبر 2022]
ورلڈ سنٹرل کچن تنظیم 2010 سے بحرانوں کے شکار لوگوں کو کھانا فراہم کرتی چلی آ رہی ہے۔ اِس غیرمنفعتی تنظیم کے یوکرین اور دیگر ممالک میں کیے جانے والے کاموں کے بارے میں جانیے۔

روس کے قبضے میں یوکرین کے علاقوں میں زندگی [23 نومبر 2022]
روس کی جانب سے یوکرینی عوام کی آزاد روایات کو مٹانے اور اُن کی سرحدوں کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کے بعد یوکرینی شہری اپنی زندگیوں کی تعمیرنو کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

پیوٹن کی جنگ نے روس کے توانائی کے مستقبل کو تباہ کر دیا [16 نومبر 2022]
دیکھیے کہ یوکرین کے خلاف کریملن کی جنگ کس طرح اُن عالمی اقتصادی تبدیلیوں کو بڑہاوا دے رہی ہے جن سے روس کی توانائی کی بین الاقوامی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔
امریکہ نے کہا ہے کہ ایک ایسا منصوبے کو جاری رہنا چاہیے جو کامیابی سے چل رہا ہے اور جس کے تحت یوکرینی اناج کو دنیا تک پہنچانے اور خوراک کی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
امریکہ کا 100 ملین ڈالر کا پروگرام: یوکرین کی زراعت کی تقویت کا باعث [26 اکتوبر 2022]
یو ایس ایڈ کے ایک نئے پروگرام کے بارے میں جانیے جس کے تحت یوکرینی کسانوں اور ملک کے زرعی شعبے کو دوبارہ فعال بنانے میں یوکرین کی مدد کی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ تک رسائی کی حفاظت کرنے والوں سے ملیے [ 25 اکتوبر 2022]
جب آمرانہ حکومتیں انٹرنیٹ بند کر دیتی ہیں تو آزادی اظہار کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اِن پابندیوں کو بے نقاب کرتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے بحیرہ اسود کے اناج کے منصوبے سے دنیا کے ممالک کو مزید یوکرینی اناج بھجوانے میں مدد مل رہی ہے۔ اس منصوبے کے بارے میں مزید جانیے۔
یوکرین کے کچھ حصوں کو روس میں ضم کرنے کی روسی کوششوں کی دنیا بھر میں مذمت [4 اکتوبر 2021]
امریکہ اور دیگر ممالک نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے کچھ حصوں پر روس کے غیر قانونی اور ناجائز الحاق کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔

ترقی پذیر ممالک کو مزید یوکرینی اناج کی فراہمی [29 ستمبر 2022]
جانیے کہ اقوام متحدہ کے بحیرہ اسود کے اناج کے منصوبے کے تحت کون کون سے ممالک یوکرین کا اناج اور دیگر اجناس حاصل کر رہے ہیں۔

خوراک کے بحرانوں میں تصادموں کا کردار [27 ستمبر 2022]
سلسلے وار مضامین کی اس قسط میں اس سوال پر ایک نظر ڈآلی گئی ہے کہ کس طرح تصادموں کا شمار خوراک کے بحران میں اضافہ کرنے والے عناصر میں ہوتا ہے۔

یہ مضمون ہر مہینے وقفے وقفے سے اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔ اگست اور ستمبر، جون اور جولائی، اپریل اور مئئی اور فروری اور مارچ 2022 کی اپ ڈیٹس دیکھیے۔