امریکہ اور یورپی اتحادی یوکرین کی آزادی اور سالمیت کی حمائت میں ثابت قدمی سے کھڑے ہوئے ہیں۔
باقاعدگی سے کی جانے والیں اپ ڈیٹس یہاں دیکھیے۔
یوکرین میں کاخوفکا ڈیم کی تباہی کے بعد امریکہ کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی [15 جون 2023]
یوکرین میں کاخوفکا ڈیم کی تباہی سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ امدادی کاروائیوں میں امریکی مدد کے بارے میں مزید جانیے۔

روس کی آزاد صحافت کو محفوظ کرنا [14 جون 2023]
رپورٹر اور ٹکنالوجی کے ماہرین میڈیا کے اُن آزاد اداروں کے مواد کی ایک آرکائیو تیار کر رہے ہیں جنہیں یا تو زبردستی بند کر دیا گیا ہے یا انہیں زبردستی روس سے نکال دیا گیا ہے۔

روس کی یوکرین کے خلاف جنگ ایک ‘تزویراتی ناکامی’ ہے: بلنکن [5 جون 2023]
آج فوجی، اقتصادی اور جغرافیائی لحاظ سے روس کی حالت یوکرین پر مکمل حملے سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ خراب ہے۔

یوکرین میں کیے جانے والے جنگی جرائم اور دیگر مظالم کی تحقیقات [24 مئی 2023]
اس مضمون سے جانیے کہ امریکہ اور بین الاقوامی برادری یوکرین میں انسانیت کے خلاف کیے جانے والے مبینہ جرائم کی کیسے تحقیقات کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے چمپیئن آندرے سخاروف کو خراج عقیدت [15 مئی 2023]
معزز روسی سائنس دان آندرے سخاروف کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مشہور موسیقار نیو یارک کے کارنیگی ہال میں موسیقی کے کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اقوام متحدہ کے بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کی اہمیت [11 مئی 2023]
ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے یوکرین اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بارے میں جانیے اور دیکھیے کہ اس کا جاری رہنا کیوں ضروری ہے۔

روس کے تیل اور گیس پر یورپی انحصار میں کمی [4 مئی 2023]
ای یو ممالک پہلے ہی قابل تجدید توانائی کی طرف جا رہے تھے۔ تاہم روس کے یوکرین پر حملے نے اس رجحان میں تیزی پیدا کر دی ہے۔

اظہار رائے کی آزادی کے محافظین کو خراج تحیسن پیش کرنا [یکم مئی 2023]
مطلق العنان حکومتیں آزادی اظہار کے خلاف کاروائیاں کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 3 مئی کو منائے جانے والے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اُن لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جو سچ کی آواز بلند کرتے ہیں۔ اِن میں روسی صحافی ولادیمیر کیرا-مورزا بھی شامل ہیں جن کو روس کے یوکرین پر وسیع پیمانے پر کیے جانے والے حملے پر تنقید کرنے پر 25 قید کی سزا سنائی گئی۔

اقوام متحدہ کے سمجھوتے کی وساطت سے دنیا میں اناج کی بڑھتی ہوئی فراہمی [24 مئی 2023]
مارچ تک اقوام متحدہ کے ایک سمجھوتے کے تحت یوکرین کی 65 فیصد سے زائد گندم ترقی پذیر ممالک میں پہنچ چکی ہے۔ اس سمجھوتے کے بارے میں مزید جانیے۔

امریکہ اور یوکرین کا یوکرین میں تعمیرِنو کے منصوبوں کا آغاز [20 اپریل 2023]
امریکہ اور یوکرین کی شراکت داری کے موضوع پر حال ہی میں واشنگٹن میں ہونے والے ایک فورم کے بارے میں جانیے اور دیکھیے کے یوکرین کے نزدیک اس کی کتنی زیادہ اہمیت ہے۔

امریکی یونیورسٹیوں کی یوکرینی طلبا کی مدد [19 اپریل 2023]
پورے امریکہ کے کالج اور یونیورسٹیاں یوکرینی طلبا و طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے سکالرشپ دے رہے ہیں۔

یوکرین کا طبی شعبے میں ہاتھ بٹانا [6 اپریل 2023]
دیکھیے کہ امریکہ کے طول و عرض سے لوگ کس طرح یوکرین کے لیے طبی سازوسامان بھجوا رہے ہیں اور انہیں ماہرانہ طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں تاکہ یوکرین کی بحالی میں مدد کی جا سکے۔

بائیڈن کا جمہوریت کی تجدید کی حمایت جاری رکھنے کا عہد [31 مارچ 2023]
امریکہ دنیا بھر میں جمہوری تجدید میں مدد کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کی جانے والیں اپنی کوششوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

یوکرین کے بچوں کی مدد کرنا [30 مارچ 2023]
جانیے کہ امریکہ کی بعض غیر منفعتی تنظیمیں اور افراد یوکرینی بچوں کی مدد کے لیے کیا کر رہے ہیں اور آپ مدد کے لیے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔

اس مضمون کو ہر مہینے کے دوران وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا اور اسے ٹکڑوں میں شائع کیا جائے گا۔ 2023 کی جنوری سے مارچ تک اور 2022 کی اکتوبر سے دسمبر، اگست اور ستمبر، جون اور جولائی، اپریل اور مئی اور فروری اور مارچ کی اپ ڈیٹس دیکھیے۔