امریکہ اور یورپی اتحادی یوکرین کی آزادی اور خود مختاری کے حق میں اپنی حمایت ثابت قدمی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

باقاعدگی سے کی جانے والیں اپ ڈیٹس یہاں پر دیکھیے۔

یوکرینی اناج کی برآمدات کے لیے یوکرین کے ہمسایہ ممالک کی متبادل راستوں کی پیشکش [5 ستمبر 2023]

بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے سے روس کے نکل جانے کے بعد یوکرین نے اپنی اناج بھجوانے کے متبادل راستے تلاش کر لیے ہیں۔

ہاتھوں میں پکڑے ہوئے ایک پیالے کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر جس میں مختلف رنگوں میں دنیا کی ایک تصویر دکھائی گئی ہے۔ اس تصویر کے برابر میں یوکرین میں پیوتن کے حملے سے تباہ ہونے والے اناج کے بارے میں ایک عبارت درج ہے۔ (Graphic: State Dept./M. Gregory. Image: © mantinov/Shutterstock.com)
(State Dept./M. Gregory)

امریکہ کی یوکرین کے لیے 2.6 ارب ڈالر سے زائد کی امداد [29 اگست 2023]

جس قسم کی انسانی امداد امریکہ یوکرین کو روس کی یوکرین کے خلاف جنگ سے متاثرہ عوام کے لیے فراہم کر رہا ہے اُس امداد کے بارے میں جانیے۔

یوکرین کے لیے انسانی امداد کے بارے میں گرافک جس کے ساتھ ایک عورت کو ایمبولنس میں ڈالنے والے لوگوں کی ایک خاتون کی تصویر ہے (Graphic: State Dept./M. Gregory. Photo: © Ukrainian Emergency Service via AP)
(State Dept./M. Gregory)

یوکرینی طالبعلموں کو غیریقینی تعلیمی سال کا سامنا [24 اگست 2023]

اقوام متحدہ، امریکہ اور یورپ، یوکرین میں سکولوں کی تعمیرِنو کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں یوکرینی طلبا اور طالبات سکولوں میں پڑھائی کے لیے واپس آ رہے ہیں۔

کمر پر بیگ لگائے ملبے پر چلتے ہوئے ایک فرد کی تصویر۔ اس تصویر پر یہ عبارت تحریر ہے: 'لگ بھگ 5.3 ملین یوکرینی بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔' (State Dept./M. Gregory. Photo: © Emilio Morenatti/AP)
(State Dept./M. Gregory)

یوکرینی آزادی کی پانچ علامات [16 اگست 2023]

یوکرین 24 اگست کو اپنا یوم آزادی منا رہا ہے۔ یوکرین کی اُن چند ایک علامات کے بارے میں جانیے جو یوکرین کے فخر، قربانی اور اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یوکرین کی پانچ علامات: جھنڈا، ترشول، مجسمہ آزادی، سورج مکھی کا پھول، اور حرف "Ї" جس پر دو نقطے ہیں (Photos: © Andreas Wolochow, © Free_styler, and © Oleksandrum, all via Shutterstock.com)
(State Dept./M. Gregory. Photos: © Andreas Wolochow/Shutterstock.com © Free_styler/Shutterstock.com and © Oleksandrum/Shutterstock.com)

عالمی لیڈروں کا روس سے بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کا مطالبہ [10 اگست]

پوپ فرانسس اور دنیا کے دیگر لیڈروں نے روس پر اُس معاہدے پر عمل کرنے پر زور دیا ہے جس کے تحت دنیا بھر کے ممالک کو یوکرینی اناج فراہم کیا جاتا ہے۔

دنیا میں اناج بھیجے جانے والے راستے دکھانے والا نقشہ (State Dept./M. Gregory)
(State Dept./M. Gregory)

بلنکن کا خوراک کے عالمی بحران کے دوران دنیا کے ممالک پر امداد میں اضافہ کرنے پر زور [8 اگست 2023]

امریکہ خوراک کے عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے مزید امداد فراہم کر رہا ہے اور مستقبل کی طلب کو پورا کرنے کی خاطر فصلوں کو زیادہ بہتر بنانے اور زمین کو زیادہ زرخیز بنانے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

زمین پر بکھرے ملبے کے درمیان کھڑا ایک آدمی (© Libkos/AP)
اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے تنازعات کو خوراک کے عدم تحفظ کا سب سے بڑا محرک قرار دیا۔ اوپر کی تصویر میں 21 جولائی کو روسی فوج کے حملے سے تباہ ہونے والے اناج کے ایک ذخیرے کا ایک آدمی جائزہ لے رہا ہے۔ (© Libkos/AP)

ذہین روسی اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ملکوں کا رخ کر رہے ہیں [3 اگست 2023]

یوکرین میں روس کی جنگ اور سیاسی جبر کی وجہ سے روسی شہری نئے مواقع کی تلاش میں اپنا ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

24 فروری 2022 کے بعد سے روس چھوڑ کر جانے والے روسیوں کی تعداد کے بارے میں معلومات کے ساتھ ہاتھوں میں بریف کیس پکڑے بھاگتے ہوئے لوگوں کے تصویری خاکے (گرافک: State Dept./M. Gregory تصویر: © Kapreski/Shutterstock.com)
(State Dept./M. Gregory)

یوکرین اور امریکہ کی ٹکنالوجی کمپنیوں کا مستقبل کی تعمیر کے لیے تعاون [26 جولائی 2023]

ممکنہ جنگی جرائم کا ریکارڈ مرتب کرنے، بمباری سے ہونے والے نقصانات کا پتہ لگانے اور زرعی پیداوار کا تخمینہ لگانے کا شمار اُن دیگر کاموں میں ہوتا ہے جن کے لیے یوکرین امریکی ٹکنالوجی پر انحصار کر رہا  ہے۔

یوکرینی پرچم کے رنگوں والا کمپیوٹر کوڈ (© Ground Picture/Shutterstock.com)
(© Ground Picture/Shutterstock.com)


روس کی اقوام متحدہ کے اناج کے معاہدے سے دستبرداری نے اناج کی عالمی سپلائی کو خطرے میں ڈال دیا [20 جولائی 2023]

جانیے کہ دنیا کی حکومتوں کے عہدیدار روس کی حکومت کے اقوام متحدہ کے بحیرہ اسود کے اناج کی فراہمی کے معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں۔

ایک عورت آگ جلانے کے لیے لکڑیاں لے کر جا رہی ہے جبکہ دیگر لوگ خیموں کے قریب کھڑے یا بیٹھے ہیں (© Mohamed Sheikh Nor/AP)
صومالیہ کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جنہیں بحیرہ اسود کے ذریعے اناج کی فراہمی کے معاہدے کے تحت اناج ملتا تھا۔ اوپر کی تصویر میں 2022 میں خشک سالی کی وجہ سے بے گھر ہونے والی عورتیں اور بچے ایک کیمپ میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (© Mohamed Sheikh Nor/AP)

یوکرینی عوام کی سخت جانی کے 500 دن 10 جولائی 2023

جنگ نے یوکرین میں عام لوگوں کو بھی ہیرو بنا دیا ہے۔ ان میں سے چند ایک سے ایک ایسے وقت ملیے جب روس کے یوکرین پر حملے کے 500 دن مکمل ہونے جا رہے ہیں۔

نوجوان مرد عورتیں بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹا رہے ہیں (© Roman Hrytsyna/AP)
فروری 2022 میں یوکرین پر روس کے بھرپور حملے کے بعد سے یوکرینی عوام اپنے ملک کے دفاع کے لیے مل جل کر اور ثابت قدمی سے کام کر رہے ہیں۔ اوپر، نوجوان رضاکار جولائی 2022 میں یحیدنے گاؤں میں روسی راکٹ سے تباہ ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹا رہے ہیں۔ (© Roman Hrytsyna/AP)

اقوام متحدہ کے سمجھوتے کی وساطت سے دنیا میں اناج کی بڑھتی ہوئی فراہمی [5 جولائی 2023]

یوکرینی نقشے پر گندم کے پودے اور یوکرینی بندرگاہوں سے بھیجے جانے والے اناج کے بارے میں عبارت (State Dept./M. Gregory. Image: © minizen/Shutterstock.com)
(State Dept./M. Gregory)

مارچ تک اقوام متحدہ کے ایک سمجھوتے کے تحت یوکرین کی 65 فیصد سے زائد گندم ترقی پذیر ممالک میں پہنچ چکی ہے۔ اس سمجھوتے کے بارے میں مزید جانیے۔


یوکرین کی بحالی کے لیے اربوں کے وعدے

یوکرین کی بحالی کے لیے عالمی لیڈروں نے حال ہی مییں اربوں ڈالر اور یورو کے وعدے کی۔ دیکھیے کہ امریکہ اور اس کے حلیف مدد کے لیے کیا کر رہے ہیں.

حفاظتی چشمے پہنے ایک آدمی پائپ ویلڈ کر رہا ہے (© Evgeniy Maloletka/AP)
یوکرین تیزی سے اپنے اُن بنیادی ڈھانچوں کی تعمیرنو اور مرمت کر رہا ہے جنہیں روسی فوج نے بمباری کر کے تباہ کر دیا تھا۔ اوپرتصویر میں وسطی یوکرین میں ورکر بجلی کے اُس پلانٹ کی مرمت کر رہے ہیں جس پر جنوری میں روس نے حملہ کیا تھا۔ ( © Evgeniy Maloletka/AP)

  اس مضمون کو ہر مہینے کے دوران وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا  اور اسے ٹکڑوں میں شائع کیا جائے گا۔ 2023 کی اپریل سے جون اور جنوری سے مارچ تک اور 2022  کی اکتوبر سے دسمبر، اگست اور ستمبر، جون اور جولائی، اپریل اور مئی اور فروری اور مارچ  کی اپ ڈیٹس دیکھیے۔