امریکہ اور یورپی اتحادی یوکرین کی آزادی اور خود مختاری کے حق میں اپنی حمایت ثابت قدمی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین معلومات کے لیے اس ویب سائٹ کو دیکھیے۔
یوکرین کی آوازیں: اولیکسینڈر [30 مارچ 2022]
2014 میں اولیکسینڈر نے روسی فوج سے لڑتے ہوئے اپنے دونوں بازو اور ایک آنکھ کھو دی تھی۔ وہ اب بھی اپنے ملک کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

یوکرین کے لیے نئی امداد کے بائیڈن اور نیٹو اتحادیوں کے اربوں کے وعدے [29 مارچ 2022]
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ کے اپنے پہلے دورے کے دوران، صدر بائیڈن نے جنگی مظالم پر پوٹن کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اقدامات کی تفصیلات بیان کیں۔
صدر بائیڈن 24 مارچ کو برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں نیٹو کے سربراہی اجلاس اور سات ممالک کے گروپ کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس کے دوران یوکرین پر روس کے حملے کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔ (© Evan Vucci/AP Images)
یوکرین کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کی دوڑ [29 مارچ 2022]
یوکرین بھر میں، سینکڑوں افراد انمول فن پاروں، یادگاروں، عمارتوں اور ثقافتی مقامات کو تباہی سے بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

پیوٹن کی جنگ کی حقیقت (ویڈیو) [28 مارچ 2022]
یوکرین کے چار شہریوں کے اپنے ملک کے خلاف ولاڈیمیر پوٹن کی جنگ کے بارے میں خیالات، اُنہی کی زبانی سنیے۔

پیوٹن کے جھوٹوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے (انفوگرافک) [25 مارچ 2022]
یوکرین پر اپنے بلا اشتعال حملوں کا جواز پیش کرنے والی روسی حکومت کی گمراہ کن معلومات کی مہم نے کریملن کے مقبول ہونے والے کچھ پرانے جھوٹوں کو دہرایا ہے۔

‘ ہم خوفزدہ ہیں’ : امریکہ میں روسیوں کے یوکرین پر حملے کی مذمت [24 مارچ 2022]
امریکہ میں رہنے والے روسی ورثے کے امین لوگ مختلف طریقوں سے یوکرین کے لوگوں کی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔

امریکیوں کی سخاوت یوکرینی مہاجرین کی مدد کر رہی ہے۔ [23 مارچ 2022]
عقیدے پر مبنی تنظیموں سے لے کر کالج کے طلباء تک، امریکی پوٹن کی جنگ سے فرار ہونے والے یوکرینیوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

اصلی نیوز سائٹ یا روسی پروپیگنڈا؟ [22 مارچ 2022]
نیوز فرنٹ کریملن کی غلط معلومات کے بیانیے کو جائز اور مقبول بنانے کے لیے ریاست کے زیر کنٹرول میڈیا کو استعمال کرنے کی روس کی حکمت عملی کی ایک واضح مثال ہے۔

پیوٹن کا جھوٹ کا نمونہ (ویڈیو) [21 مارچ 2022]
شام سے لے یوکرین تک روس جو کچھ کر رہا ہے اُسے چھپانے کے لیے ولاڈیمیر پوٹن کے غلط معلومات کے استعمال کے ریکارڈ کاسلسلہ پھیلا ہوا ہے۔ اس کی کچھ حالیہ مثالیں دیکھیے۔
دنیا یوکرین کے ساتھ متحد ہے (ویڈیو) [17 مارچ 2022]
ماسکو سے نیویارک اور سیئول تک، لوگ روسی صدر ولاڈیمیر پوٹن کے یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں۔
آن لائن افسانوں اور حقیقت میں، حتٰی کہ جنگ کے دنوں میں بھی تمیز کرنے کے طریقے [March 16, 2022]
خبر ہونے کا بہانہ کرنے والی شرانگيز سائٹس کے دھوکے میں نہ آئیں۔ آن لائن معلومات کا جائزہ لینے کے لیے کچھ نکات اس مضمون میں دیئے گئے ہیں۔
میڈیا کے خلاف روسی کاروائیوں کے ذریعے یوکرین میں جاری جنگ پر پردہ ڈالنا [15 مارچ 2022]
ایک نئے روسی قانون نے یوکرین میں جنگ کے بارے میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے والوں کے کام کو 15 سال قید کی سزا کا جرم بنا دیا ہے۔ اس قانون نے بہت سوں کو آزاد میڈیا کو چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یوکرین کی حمایت میں امریکی کمپنیاں متحرک [14 مارچ 2022]
نیٹ فلکس سے لے کر ہارلی ڈیوڈسن تک، نجی شعبے کی امریکی کمپنیاں یوکرین کے لوگوں کی حمایت اور روسی حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کا کام کر رہی ہیں۔

نیٹو کے ساتھ امریکی عزم ‘آہنی’ ہے: نائب صدر ہیرس [14 مارچ 2022]
نائب صدر ہیرس نے پولینڈ اور رومانیہ کے حالیہ دوروں کے دوران نیٹو اتحادیوں کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا اور پوٹن کی جارحیت کی مذمت کی۔

یوکرین کی آوازیں: سٹینی سلاو [مارچ 11، 2022]
سٹینی سلاو چاہتے ہیں کہ دنیا جان لے کہ 2014 میں روسی فوج کے یوکرین پر حملے کے بعد انہیں کن اذیتوں سے گزرنا پڑا۔ بجلی کے جھٹکے، مار پٹائی۔

ہزاروں روسی کھلے عام یوکرین میں پوٹن کی جنگ کے خلاف موقف اختیار کر رہے ہیں، سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں یا حکومت کے پاس امن کی اپیلیں جمع کرا رہے ہیں۔

یوکرین کی حمایت میں دنیا میں عمارتوں اور یادگاروں پر چراغاں [فوٹو گیلری] [March 9, 2022]
دنیا بھر میں، یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اس ملک کے خلاف روسی حکومت کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے مشہور زمانہ عمارتوں اور یادگاروں پر چراغاں کیا گیا ہے۔

یوکرین کی آوازیں: نتالیہ [مارچ 8، 2022]
نتالیہ کو 2014 کے روسی حملے کے بعد اپنی زندگی کی تعمیر نو کرنا پڑی۔ وہ یوکرین کے بے گھر لوگوں کو بااختیار بنانے میں مدد کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

دنیا کے ممالک کی بھاری اکثریت کا پوٹن سے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ [8 مارچ 2022]
عالمی اتحاد کا ایک تاریخی مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کے حق میں ووٹ دیا۔

پوٹن کے اپنے الفاظ میں (ویڈیو) [7 مارچ 2022]
دنیا بھر کے رہنما یوکرین کے خلاف روسی حکومت کی جارحیت کی مخالفت کر رہے ہیں۔ جانیے کہ ولاڈیمیر پوٹن نے 2002 میں نیٹو کے کردار کے بارے میں کیا کہا تھا۔
یوکرین پر حملے کے بعد پوٹن کی حکومت کی دنیا میں تنہائی [4 مارچ 2022]
مالیاتی لین دین کو روکنے سے لے کر توانائی کی درآمدات کو روکنے تک، دنیا کے ممالک نے یوکرین پر حملے کے لیے روس کے رہنماؤں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔

پوٹن کی جنگ کے خلاف ممتاز روسیوں کی آواز: ‘جنگ بند کریں’ [4 مارچ 2022]
ممتاز روسی یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے مطالبات میں شامل ہو رہے ہیں۔ دیکھیے کہ وہ پوٹن کی جارحیت پر کس طرح احتجاج کر رہے ہیں۔

سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں بائیڈن کا یوکرینیوں کے عزم کو سلام [3 مارچ 2022]
اپنے پہلے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں صدر نے امریکہ اور اس کے شرکت دار جس طرح یوکرین کی حمایت میں کھڑے ہیں اُسے اجاگر کیا۔

امریکہ کا یوکرین کے لیے ہنگامی امداد میں اضافہ [3 مارچ 2022]
امریکہ روس کے حملے سے متاثرہ یوکرینی باشندوں کو انسانی بنیادوں پر 54 ملین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے جا رہا ہے۔

پوٹن کی حکومت نے جھوٹ بولا (ویڈیو) [2 مارچ 2022]
روسی حکومت نے بار بار کہا کہ اس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ روسی حکومت جھوٹ بولتی رہی۔ اس سلسلے میں حملے کرنے سے پہلے روس کی طرف سے دیئے جانے والے کچھ بیانات کا خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے۔
یوکرین کی آوازیں: اینڈریانا (ویڈیو) [1 مارچ 2022]
اینڈریانا 2014 میں اور پھر 2022 میں یوکرین پر روس کے بلا اشتعال اور غیر قانونی حملے کے بعد اپنی زندگی کی کہانی سناتی ہیں۔
‘پیوٹن نے اُن اصولوں پر حملہ کیا ہے جو عالمی امن کو برقرار رکھتے ہیں’: بائیڈن [28 فروری 2022]
صدر بائیڈن نے روسی حکومت اور دنیا پر یوکرین پر روس کے “وحشیانہ حملے” کے نتائج واضح کیے۔

یوکرین کی حمایت میں دنیا بھر کے شہروں میں ریلیاں [فوٹو گیلری] [28 فروری 2022]
دنیا بھر میں یوکرین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں لوگ روس کے بلا اشتعال حملے کی مخالفت کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

دنیا کی یوکرین پر روسی حملے کی مذمت [28 فروری 2022]
دنیا کے لیڈر روسی صدر ولاڈیمیر پوٹن سے یوکرین پر اپنے حملے کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جنگ کے خلاف اُن کے بیانات پڑھیے۔

بائیڈن کی یوکرین پر پوٹن کے ‘بلا اشتعال اور بلاجواز’ حملے کی مذمت [25 فروری 2022]
صدر بائیڈن نے روس کے اقدامات کو “بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی” قرار دیا ہے اور یوکرین کی خودمختاری کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

پوٹن کی تاریخ کی نظر ثانی: حملے کا جواز گھڑنے کی ایک کوشش[25 فروری 2022]
روسی صدر ولاڈیمیر پوٹن یوکرین پر اپنے حملے کا جواز تلاش کرنے کی کوشش میں تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ اس خودمختار قوم کے بارے میں جانیے۔

دنیا یوکرین کی قانونی سرحدوں کو تسلیم کرتی ہے [تصویری خاکہ] [22 فروری 2022]
2014 کے روسی حملے سے یوکرینیوں کو جدا کرنے والی “کنٹرول لائن” وجود میں آئی۔
اس لائن کے دونوں اطراف کے علاقوں کو یوکرین کا علاقہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

بلنکن کا اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں یوکرین کو روس سے لاحق خطرے سے خبردار کرنا [18 فروری 2022]
وزیر خارجہ نے کہا کہ یہاں یوکرین سے بڑھکر اور بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔ روس کی مسلسل دھمکیاں اقوام متحدہ کے بانی اصولوں کو للکار رہی ہیں۔

کریملن کی گمراہ کن معلومات کے ہتھکنڈے: میڈیا کا غلط استعمال (ویڈیو) [فروری 17، 2022]
کریملن کی گمراہ کن معلومات کے اہداف مخالفین کو پریشان اور کمزور کرنا ہیں۔ اس ویڈیو میں گمراہ کن روسی معلومات کو پہچاننا سیکھیں۔
![روسی فیڈرل سکیورٹی سروس [ایف ایس بی] کی مرکزی عمارت (© Ivan Sekretarev/AP Images) روسی فیڈرل سکیورٹی سروس [ایف ایس بی] کی مرکزی عمارت (© Ivan Sekretarev/AP Images)](https://share.america.gov/wp-content/uploads/2022/02/AP18249335015885-300x216.jpg)
یوکرینی ثقافتی مقامات کے ساتھ روس کا “وحشیانہ سلوک” [16 فروری 2022]
یونیسکو کی 2021 کی رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ روس کس طرح کریمیا میں یوکرینی ثقافتی مقامات کو نقصان پہنچا کر تاریخ کو دوبارہ لکھنا چاہتا ہے۔

امریکیوں کا یوکرینی شاعر شیوچینکو کو خراج تحسین [10 فروری 2022]
تاراس شیوچینکو کو خراج تحسین پیش کرنے والے امریکی شہروں میں کلیولینڈ، ڈیٹرائٹ، نیویارک اور واشنگٹن شامل ہیں۔ جانیے کہ وہ اس شاعر کو کیسے اور کیوں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

نیٹو کے اتحادی یوکرین کے ساتھ متحد ہیں۔(ويڈيو) [فروری 9 2022]
بلغاریہ، ایستونیا، فرانس، جرمنی، سپین اور برطانیہ کے رہنما یوکرینی عوام کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں۔

امریکہ کی یوکرین کے اہم ثقافتی مقامات کو محفوظ بنانے میں یوکرین کی مدد [8 فروری 2022]
گزرے برسوں کے دوران امریکہ نے یوکرین کی اپنے منفرد ثقافتی ورثے کا تحفظ کرنے اور اسے محفوظ بنانے میں مدد کی ہے۔ ان میں سے کچھ منصوبوں کے بارے میں مزید جانیے۔

یوکرینی نژاد امریکیوں کی یوکرین کی حمایت [3 فروری 2022]
دیکھیے کہ امریکہ میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کے بارے میں بعض یوکرینی نژاد امریکی کیا کہتے ہیں۔

یوکرین میں بحران اور اس کی چکائی جانے والی انسانی قیمتیں [2 فروری 2022]
یوکرینی عوام روسی قیادت میں 2014 میں کیے جانے والے حملے اور اُس کے کریمیا پر قبضے اور ڈونباس کے علاقے میں تصادم کو ہوا دینے کے بعد سے مصائب جھیلتے چلے آ رہے ہیں۔

روس کی یکطرفہ رپورٹنگ اور صریحی گمراہ کن معلومات [27 جنوری 2022]
کریملن، سرکاری کنٹرول میں چلنے والے میڈیا کو جھوٹی کہانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ہدایات دیتا ہے جس سے عوام کے لیے سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

بلنکن کا یورپ کے دورے کے دوران یوکرین کی حمایت کا وعدہ [25 جنوری 2022]
وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے یوکرین کی خودمختاری کے لیے امریکہ کے عزم کو تقویت پہنچانے کے لیے یوکرین، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ کیا

روس فالس فلیگ آپریشن کیسے کرتا ہے [24 جنوری 2022]
بعض ملک متاثرین کی طرح دکھائی دینے یا جنگ کے لیے حجت گھڑنے کے لیے “فالس فلیگ” کاروائیاں کرتے ہیں۔

روس کی گمراہ کن مہم کا نشانہ: یوکرین [21 جنوری 2022]
روس کا سرکاری میڈیا ایسی خبریں شائع کرتا رہتا ہے جو وہ جانتے ہیں کہ غلط ہیں۔ دیکھیے کہ یوکرین کی ایک کہانی کو کس طرح مسخ کیا گیا۔

روسی راہنما سرکاری میڈیا کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں [21 جنوری 2022]
روس کا سرکاری میڈیا حکومت کا وفادار بنا ہوا ہے اور مخالف خیالات کو دباتا ہے۔ اس کے میڈیا کے ادارے دوسرے ممالک میں غلط معلومات پھیلاتے ہیں۔

امریکہ کی یوکرین اور یورپ کی سلامتی کے لیے مستقل حمایت [11 جنوری 2022]
امریکہ اور نیٹو کے اتحادی یوکرین کی آزادی، علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

امریکہ اور نیٹو اتحادی اٹلانٹک کے آرپار پھیلے بندھنوں کو مضبوط بناتے ہیں [11 دسمبر 2021]
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے یورپی اتحادیوں سے ملاقاتیں کیں تاکہ ان کے اتحاد اور ممکنہ روسی جارحیت سے بچاؤ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
