لوگ قوس قزح کے رنگوں کے دھوئیں فضا میں چھوڑ رہے ہیں۔ (© Mikheil Meparishvili/Equality Movement)
یو ایس ایڈ تمام لوگوں کے لیے انسانی حقوق کے یکساں تحفظات کو فروغ دینے کے لیے "ایکوئٹی اِن جارجیا" نامی اداروں کے ساتھ شراکت کاری کرتا ہے۔ (© Mikheil Meparishvili/Equality Movement)

امریکہ کا بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ، یو ایس ایڈ دنیا بھر کے ممالک اور کمیونٹیوں کے ساتھ مل کر جارجیا میں ایل جی بی ٹی کیو آئی+ سمیت (اوپر) جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔

اِن تصویری جھلکیوں سے یو ایس ایڈ کی جمہوریت کی بہت سے طریقوں سے مدد کرنے میں سے چند ایک طریقوں کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ سربیا، یوکرین، اردن، عراق، منگولیا اور جمیکا کے پروگراموں کی اُن تصاویر کو نمایاں کیا گیا ہے جو یو ایس ایڈ کے 2021 کے انسانی حقوق اور حکمرانی کے مقابلے کے جیتنے والوں اور فائنل میں پہنچنے والوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

جارجیا میں جڑت [کنیکٹویٹی] لے کر آنا

 ایک آدمی خچر پرلدے سولر پینل لے کر جا رہا ہے۔ (USAID ACCESS Program)
(USAID ACCESS Program)

2019 اور 2020 میں یو ایس ایڈ نے جارجیا  کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہنے والے 1,291 افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی  پہنچانے میں مدد کی۔ یہ ایک مشکل کارنامہ تھا کیونکہ شمالی اور مشرقی جارجیا کا بیشتر حصہ ملک سے الگ تھلگ ہے۔

سربیا میں احتساب کو فروغ دینا

 جوتوں کی قطاروں کے پیچھے لائن میں کھڑے لوگ جن میں سے چند ایک کے ہاتھ میں کتبے ہیں۔ (Jelena Popovic/USAID/Serbia)
(Jelena Popovic/USAID/Serbia)

یو ایس ایڈ کے تعاون سے ترتیب دیا جانے والے “ریڈ بیجز” نامی پروگرام کے تحت فروری 2021 میں سربیا میں سمیدریوو میونسپل اسمبلی کے سامنے فضائی آلودگی کی وجہ سے ایک سال میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جوتوں کے 223 جوڑے رکھے گئے۔ اس مہم کا مقصد مقامی حکام کی سمیدریوو میں فضائی حالات کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

یوکرینی انتخابات کے دوران کووڈ-19 پر قابو پانا

 منہ پر ماسک لگائے اور کتا اٹھائے ہوئے ایک عورت میز کے سامنے کھڑی ہے اور میز کے پیچھے عورتیں بیٹھی ہوئی ہیں۔ (© Roman Shalamov/IFES)
(© Roman Shalamov/IFES)

یو ایس ایڈ نے یوکرین میں اکتوبر 2020 میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر  8000 سے زائد مقامی الیکشن کمشنروں کو کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات  سے متعلق  تربیت دی۔ انتخابات کے بعد ایک تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ انتخابات کی وجہ سے  کووڈ-19 کے واقعات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

اردن میں خدمات کی فراہمی میں بہتری پیدا کرنا

 ایک عورت کھڑکی سے باہر کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ (© Omar Khiyami/Trademark contracted by USAID CITIES)
(© Omar Khiyami/Trademark contracted by USAID CITIES)

یو ایس ایڈ نے اردن کی  99 میونسپیلٹیوں کے ساتھ سڑکوں کے 5,062 سائنوں اور 153,625عمارتوں پر نمبر لگانے پر کام کیا۔ اس سے شہر کے نقشوں کو بہتر بنانے اور شہر میں ڈیلیوری کا کام زیادہ بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ جی پی ایس کے نظاموں کے استعمال کے ذریعے راستے تلاش کرنا بھی آسان ہو گیا۔

عراق میں قابل اعتماد صاف پانی کی فراہمی

 پہیہ گھماتے ہوئے ایک آدمی کی ایک اور پہیے میں سے لی گئی ایک تصویر۔ (© Maria Lourdes Luces/IGPA/Takamul Project)
(© Maria Lourdes Luces/IGPA/Takamul Project)

یو ایس ایڈ عراق میں واٹر ڈائریکٹوریٹوں کی مدد کر رہا ہے تاکہ پانی کے نظام کے طریقہائے کار کو انجنیئرنگ کے نقطہ نظر سے بہتر بنا کر لوگوں کو پینے کے صاف پانی تک قابل اعتماد رسائی فراہم کی جا سکے۔ اوپر تصویر میں  یو ایس ایڈ کا تربیت یافتہ ایک کاریگر دس لاکھ سے زائد شہریوں کو پانی فراہم کرنے والے افراز نامی پانی صاف کرنے کے پلانٹ میں آنے والے پانی کی مقدار کو کنٹرول کر رہا ہے ۔

عراق میں ووٹ دینے کی اہمیت پر زور دینا

 کھلی جگہ پر بچھی چٹائیوں پر بیٹھے لوگ۔ (© Ibtisam Rahmatallah/IRI)
(© Ibtisam Rahmatallah/IRI)

یو ایس ایڈ نے دیہی علاقوں میں قبائلی شیوخ، میئروں، پروفیسروں اور علماء سمیت کمیونٹیوں کے لیڈروں کو اور دیگر شہریوں کو ووٹ دینے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے سیمیناروں کی سرپرستی کی۔ اوپر تصویر میں دکھایا گیا سیمینار کووڈ-19 کے طریقہائے کار پر عمل کرتے ہوئے 20 ستمبر 2020 کو حویجہ، کرکوک میں ایک کھلی جگہ منعقد کیا گا۔

منگولیا میں قانون سازوں کی اپنے حلقے کے لوگوں سے رابط  رکھنے میں مدد کرنا

  لیپ ٹاپ اور ایک بڑی سکرین پر دکھائی دینے والی عورت ایک بڑے کمرے میں بیٹھے لوگوں سے بات کر رہی ہے۔ (© International Republican Institute)
(© International Republican Institute)

یو ایس ایڈ نے الن بتار، منگولیا میں ملک کی “گریٹ حرال” کہلانے والی پارلیمان کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ کام کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اراکین کو اپنے حلقے کے عوام سے رابطہ رکھنے کے لیے روائتی میڈیا اور نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کرنے کے بارے میں اہم طریقے بتائے۔ یو ایس ایڈ نے کووڈ-19 وبا کے دوران اختیار کیے جانے والے بہترین طریقوں اور اسباق کے بارے میں بھی اراکین پارلیمنٹ کو بتایا۔

جمیکا میں خطرات سے دوچار نوجوانوں کے لیے متبادلات کو فروغ دینا۔

 میز کے ارد گرد لوگ "ڈومینو" نامی گیم کھیل رہے ہیں۔ (© Marie Bellon/Senior Program Officer)
(© Marie Bellon/Senior Program Officer)

اوپر سینٹ کیتھرین، جمیکا میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے چلنے والی “فارورڈ سٹیپ فاؤنڈیشن” میں مہارت کی ایک تربیتی کلاس کے بعد کئی نوجوان ڈومینو گیم سے اپنی تھکن اتار رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت خطرے سے دوچار جمیکا کے نوجوانوں کو موسیقی ترتیب دینے اور زیورات بنانے کی تربیت کے ذریعے جرائم کا متبادل فراہم کیا جاتا ہے۔.

یو ایس ایڈ کے میڈیم میں شائع ہونے والے ایک طویل مضمون کو اختصار سے بیان کیا گیا ہے۔