امریکہ کے انجنیئر اور تعمیراتی ماہرین میکسیکو سٹی میں موجود ہیں اور میکسیکو کے حکومتی اہلکاروں کے ساتھ مل کر یہ یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ متاثرہ لوگوں کے لیے 19 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد اپنے گھروں اور دفاتر میں واپس جانا محفوظ ہے۔
اسی اثنا میں امریکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے کے ماہرین کی خصوصی ٹیمیں اور اُن کی ہم منصب میکسیکو کی ٹیمیں، میکسیکو سٹی اور اس کے نواحی علاقوں میں 7.1 شدت سے آنے والے زلزلے میں ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یو ایس ایڈ کی “قدرتی آفات میں امدادی کاروائیاں کرنے والی ٹیم” اُس زلزلے کے ایک دن بعد 20 ستمبر کو میکسیکو پہنچی جس کی وجہ سے اس علاقے میں 300 افراد ہلاک ہوئے اور سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ سننے والے آلات، تلاش کرنے والے کمیروں، ہائیڈرالک ہتھوڑوں، ڈرل مشینوں اور دیگر آلات اور طبی سامان سمیت، ٹیم 28,000 کلوگرام وزنی آلات اپنے ہمراہ لے کر آئی ہے۔
#DYK: our #MexicoEarthquake disaster team includes structural engineers? They've checked ~40 bldgs 2 make sure it's safe 4 ppl 2 return home pic.twitter.com/vQgY2sIUgS
— USAID/OFDA (@theOFDA) September 25, 2017
یو ایس ایڈ اور میکسیکو کے مقامی حکام کے ساتھ، لاس اینجلیس کاؤنٹی کے آگ بجھانے والے محکمے کے 67 افراد اور پانچ کھوجی کتے بھی کام کر رہے ہیں۔ زلزلے سے متاثر ہونے والے ملبے کے تلے دبے افراد کو کتے ڈھونڈتے ہیں اور انسانوں کی طرح میکسیکو کے کتوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔
Noses are also for saying hello! 🇺🇸 dog Tanker greets 🇲🇽 dog Maxim. Both are working on #MexicoEarthquake/#FuerzaMéxico response efforts. pic.twitter.com/S15b0vGTrW
— USAID's Bureau for Humanitarian Assistance (@USAIDSavesLives) September 24, 2017
زلزلہ کے فوراً بعد امریکہ نے میکسیکو کو امداد کی پیش کش کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کے ذریعے 19 ستمبر کو یہ پیغام بھیجا، “خدا میکسیکو کے لوگوں پر فضل کرے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہم آپ کے لیے حاضر رہیں گے۔”
اس ماہ طوفانوں سے متاثر ہونے والے کیریبین جزائر کے ممالک سمیت، امریکہ کی قدرتی آفات میں امدادی کاروائیاں کرنے والی سات ٹیمیں دنیا بھر میں کام کر رہی ہیں۔ یو ایس ایڈ کا ‘ بیرونِ ملک آفات میں مدد فراہم کرنے والا امریکی مشن،’ بین الاقوامی آفات سے نمٹنے کے کاموں کی راہنمائی اور رابطہ کاری کرتا ہے۔ یو ایس ایڈ ہر سال، عموماً 50 سے زائد ممالک میں 65 قدرتی آفات میں مدد فراہم کرتا ہے۔