یو ایس سولر فارمز صاف توانائی – اور ملازمتیں تيار کرتے ہیں۔

امریکہ کا سب سے بڑا سولر فارم زیر تعمیر ہے۔

ڈورل رینیو ایبلز، ایک اسرائیلی کمپنی، ریاست انڈیانا میں سٹارک اور پلاسکی کاؤنٹیوں میں 5,260 ہیکٹر کا سولر فارم تعمیر کر رہی ہے۔ اس منصوبے پر 1.5 بلین ڈالر لاگت آئے گی، اسے مکمل ہونے میں دو سال لگیں گے، اور – ایک بار مکمل ہونے کے بعد – 75,000 گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

سٹارک کاؤنٹی کے کمشنر مارک گورلی نے اے پی نیوز کو بتایا، “میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی اس طرح کا پروجیکٹ یہاں نہیں دیکھا۔ “یہ توانائی جو ہم یہاں سٹارک کاؤنٹی میں حاصل کرتے ہیں وہ پوری کاؤنٹی میں زندگیوں کو تقویت بخشے گی۔”

 شمسی توانائی کا عروج

سولر فارم فوٹو وولٹک پینلز کی ایک بڑی سہولت ہے جو سورج سے توانائی کو تبدیل کرتا ہے اور اس توانائی کو مرکزی پاور گرڈ میں تقسیم کرتا ہے۔

اس سال کے شروع میں، توانائی کے محکمے کی ایک رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ امریکہ 2035 تک اپنی بجلی کی فراہمی کا 40% اور 2050 تک 45% شمسی توانائی سے حاصل کر سکتا ہے۔

شمسی توانائی پہلے سے ہی تقریباً 230,000 امریکی ملازمتوں (PDF, 29.7 MB) کے لیے ذمہ دار ہے، اور محکمہ توانائی کے منصوبوں سے 2035 تک 1.5 ملین شمسی ملازمتیں ہو سکتی ہیں۔

 سولر پینلز کے بڑے میدان کا فضائی منظر (© Visions of America/Education Images/Universal Images Group/Getty Images)
لنکاسٹر، کیلیفورنیا کے قریب ایک سولر فارم ان پینلز کے ذریعے سورج کی روشنی کو بجلی میں بدل دیتا ہے۔ (© Visions of America/Education Images/Universal Images Group/Getty Images)

سولر فارمز کی بہتات

ریاستہائے متحدہ امريکہ میں 2,500 سے زیادہ سولر فارمز ہیں، جن میں سے کئی لاکھوں گھروں کو بجلی فراہم کر سکتے ہیں۔جب اسے 2015 میں بنایا گیا تو کیلیفورنیا، روزامنڈ میں سولر سٹار کی سہولت دنیا کا سب سے بڑا سولر فارم تھا۔

آج، یہ سالانہ 255,000 گھروں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی شمسی توانائی پیدا کر رہا ہے۔ 20 سالوں کے دوران، یہ سہولت جتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو فضا میں داخل ہونے سے بچائے گی، وہ 2 ملین کاروں کو سڑک سے اتارنے کے برابر ہو گی، جو کہ امریکی آب و ہوا کے وعدوں کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالے گی۔ سولر سٹار کے منصوبوں نے تین سالوں میں 650 سے زائد تعمیراتی ملازمتیں بھی پیدا کیں اور مقامی معیشت میں تقریباً 500 ملین ڈالر لائے۔

“ہمارا مشن واضح ہے:” امریکی وزیر توانائی جینیفر گران ہولم نے 10 دسمبر کو کہا، “کرہ ارض کو بچانے کا مطلب توانائی کے شعبے میں لاکھوں اچھی تنخواہ والی ملازمتیں پیدا کرنا ہے