دنیا بھر میں ایچ آئی وی/ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 67 لاکھ  ہے۔ 2030ء  تک ایڈز کا پوری دنیا سے خاتمہ عالمی ہدف ہے۔

آپ امریکی صدر کے “ایمرجنسی پلان فار ایڈز ریلیف” ( پیپ فار) کی سرپرستی میں قائم کیے گئے ایک online flash mob، میں شامل ہو کر یکم دسمبر کو منائے جانے والے ایڈز کے عالمی دن کی حمایت کر سکتے ہیں۔

دو بچیوں کے ہمراہ ایک خاتون۔ (Courtesy of International AIDS Society)
(Courtesy photo)

35 سال قبل ایڈز کی وباء شروع ہونے سے لے کر آج تک کی جانے والی ہماری پیشرفتوں کا ایک مختصر سا جائزہ ذیل میں دیا جا رہا ہے:

  • ایڈز سے متعلقہ اموات میں 45 فیصد کمی آ چکی ہے۔
  • بالغ افراد میں ایچ آئی وی انفیکشن کی شرح میں اضافہ رک گیا ہے۔ تاہم اس کی سالانہ شرح تاحال اندازاً 19 لاکھ ہے۔
  • ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی ایڈز کے علاج کے لیے اینٹی ریٹرو وائرل تھیریپی کے تحت دی جانے والی دواوًں تک رسائی ایک کروڑ اسی لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ 2010ء میں یہ تعداد 75 لاکھ تھی۔

مگر یاد رکھیں سب سے اہم عدد صفر ہے۔ ایچ آئی وی کے پھیلنے اور اس کی روک تھام سے متعلق  حقائق معلوم کریں اور 2030ء  تک ایڈز کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔