امریکہ پر 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے حملوں کی ہر برسی کے موقع  پر امریکی، ملک کے طول و عرض میں پھیلی یادگاروں پر اور تقریبوں میں اکٹھے  ہوتے ہیں۔ اُس دن نیو یارک، ورجینیا اور پینسلوینیا میں ہلاک ہونے والے تقریباً 3,000 افراد کی یاد میں اُن کی زندگیاں تھم سی جاتی ہیں۔ اُس روز ضائع ہونے والی انسانی جانوں کی یاد کے طور پر حملوں کی جگہوں پر تعمیر کی جانے والی تین یادگاروں کے علاوہ، امریکہ کے دوسرے شہروں اور قصبوں نے اپنے ہاں بھی نائن الیون کی یادگاریں تعمیر کی ہیں۔ اسی طرح مقامی طور پر شہر اور قصبے بھی نائن الیون کی تقریبات منعقد کرتے ہیں۔

ذیل میں سال 2018  کی برسی کے موقع پر پیش کیے جانے والے خراج تحسین کے چند ایک مناظر دیئے جار ہے ہیں:

Compilation of two photos: people walking through field and person at memorial wall (Left: © Jeff Swensen/Getty Images. Right: © Gene J. Puskar/AP Images)
( دائیں:© Gene J. Puskar/AP Images بائیں: © Jeff Swensen/Getty Images)

11 ستمبر کو  یونائٹڈ ایئرلائن کی پرواز 93  ریاست  پنسلوینیا میں شینکس وِل کے مقام پر زمین سے ٹکرائی۔ گزشتہ برس 11 ستمبر کی برسی کے موقع پر لوگ ناموں کی یادگاری دیوار کے ساتھ  چل رہے ہیں۔ اس سے تھوڑی ہی دیر  قبل انہوں نے صدر ٹرمپ کی پرواز 93 کی قومی یادگار کے مقام پر کی جانے والی تقریر سنی۔ دائیں طرف، ایک خاتون ناموں کی یادگار دیوار کے پاس احتراماً کھڑی ہیں۔ ناموں کی اس یادگار دیوار کی تعمیر کر کے ہلاک ہونے والے 40 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔


 

Compilation of two photos: helicopter flying past pillar of light and uniformed people standing in formation (Left: © Andres Kudacki/AP Images. Right: © Joshua Roberts/Reuters)
( دائیں: © Joshua Roberts/Reuters بائیں: © Andres Kudacki/AP Image)

نیویارک سٹی کے علاقے لوئر مین ہیٹن کی فضا میں ایک ہیلی کاپٹر “روشنی میں خراج عقیدت” کے قریب سے پرواز کرتا ہوا گزر رہا ہے۔ روشنی کی یہ دو شعاعیں اُن ‘جڑوں ٹاوروں’ کی نمائندگی کرتی ہیں جن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ دائیں جانب تصویر میں، امریکی بحریہ کی اکیڈمی کے گلیی کلب کے اراکین ورجینیا میں پنٹاگان  یادگار پر 11 ستمبر کی برسی کی ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 11 ستمبر 2001 کوامریکن ایئر لائن کی پرواز 77 فوجی ہیڈ کوارٹر سے ٹکرائی جس میں 184 افراد ہلاک ہوئے۔


 

Compilation of two photos: firefighter carrying hose and women standing in crowd (© RJ Sangosti/Denver Post/Getty Images)
(© RJ Sangosti/Denver Post/Getty Images)

موریسن، کلوراڈو کے ‘ریڈ راک سٹیڈیم’ میں آگ بجھانے والے عملے کے ایک رکن نے پانی کا پائپ اٹھایا ہوا ہے جس پر آگ بجھانے والے عملے کے اُن 343 اراکین کے نام تحریر ہیں جو 11 ستمبر کو جڑواں ٹآوروں میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔ نائن الیون کے حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں یہ تقریب “کلوراڈو  9/11 سٹیئر کلائمب” [کلوراڈو کے  9/11 کو سیڑھیاں چڑہنے والوں] کے نام سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ دائیں جانب تقریب کے آغاز کے وقت ایک عورت اپنے آنسو پونچھ رہی ہے۔


 

Compilation of two photos: two uniformed people looking up through opening in roof to tall building and person walking between two tall slabs in memorial (Left: © Craig Ruttle/AP Images. Right: © Gary Hershorn/Getty Images)
( دائیں: © Gary Hershorn/Getty Images بائیں: © Craig Ruttle/AP Images)

نیو یارک سٹی کے آگ بجھانے والے محکمے کے دو رکن ‘ون ورلڈ ٹریڈ سنٹر’ کی جانب ایک ہال کی چھت میں بنی کھڑکی سے دیکھ  رہے ہیں۔ یہ ہال نیو یارک سٹی میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹرانسپورٹ کے مرکز کا ایک حصہ تھا۔ یہ کھڑکی صبح 10 بجکر 28 منٹ سے تھوڑی ہی دیر پہلے اُس لمحے کی یاد منانے کے لیے عین اس وقت کھولی گئی جب 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا شمالی ٹاور گرا تھا۔ دائیں طرف ایک آدمی ریاست نیو جرسی کے شہر جرسی سٹی کے لبرٹی سٹیٹ پارک میں “9/11 ایمپٹی سکائی میموریل” [9/11 خالی آسمان نامی یادگار] کے درمیان سے غروب آفتاب کے وقت گزر رہا ہے۔