ایک نئی رپورٹ کے مطابق، امریکیوں نے خیراتی اور غیرمنفعتی اداروں کو 2017 میں 410 ارب ڈالر کی ریکارڈ توڑ رقم دی۔

“گِونگ یو ایس اے فاؤنڈیشن” کی جانب سے جون 2018 میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں دی گئی یہ رقم اور اس سال کے دوران وصیت شدہ ورثے میں چھوڑی جانے والی رقومات و جائیداد، انفرادی امریکیوں، فاؤنڈیشنوں اور کارپوریشنوں کی جانب سے دی گئی رقومات کا ٹوٹل آپس میں ملتا ہے۔

گِونگ یو ایس اے فاؤنڈیشن کی سربراہ ایگی سوینی نے بتایا، “2017 میں امریکیوں کی طرف سے خیراتی مقاصد کے لیے ریکارڈ توڑ رقم کا دینا … فلاح انسانیت کے ساتھ ہمارے عزم کا عملی مظاہرہ ہے۔ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے دی جانے والی رقومات میں اضافہ ہوا جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ امریکی اپنے متنوع اور گونا گوں عقائد اور دلچسپیوں کے حساب سے دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ”