2019 کی فوجیوں کی عالمی کھیلیں: کھیلوں کے ذریعے امن کا ذریعہ

27 اکتوبر کو وُوہان، چین میں اختتام پذیر ہونے والی سال 2019 کی عالمی کھیلوں میں 100 سے زائد ممالک کے 10,000 افراد شریک ہوئے۔

امریکہ نے اِن کھیلوں میں 280 ایتھلیٹوں اور عملے پر مشتمل 17 ٹیمیں بھیجیں۔

کھیلوں کی بین الاقوامی فوجی کونسل کے مطابق فوجی کھیلوں کا مقصد “مسلح افواج کے اراکین کے مابین دوستانہ تعلقات قائم کرنا ہے۔ ” اِن کھیلوں کا انتظام کرنے والی اس بین الاقوامی تنظیم کا قیام فرانس میں عمل میں آیا۔

ذیل میں اِن کھیلوں میں ہونے والے مقابلوں کی جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں:

سائیکل سواروں کی ریس۔ (Dept. of Defense/E.J. Hersom)
(Dept. of Defense/E.J. Hersom)

مرد سائیکل سواروں کی سڑک پر لگائی جانے والی ریس میں امریکی مسلح افواج کی مردوں کی سائیکلنگ ٹیم میں حصہ لینے والے آرمی کے کیپٹن الیگزینڈر ڈرسکول درمیان میں سائیکل چلا رہے ہیں۔

جڑی ہوئی تصویروں میں ہائی جمپ لگاتی ہوئی ایک خاتون اور دوڑ میں حصے لینے والے تین مرد۔ (U.S. Air Force/Staff Sergeant James R. Crow)
(U.S. Air Force/Staff Sergeant James R. Crow)

ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں امریکی فضائیہ کی سیکنڈ لیفٹننٹ مشیل سپائرز، بائیں، ہائی جمپ مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ دوسری جانب امریکی فوج کے سارجنٹ مارکس میکسی 110 میٹر کی رکاوٹوں کی دوڑ کے مقابلے میں شریک ہیں۔

گیند حاصل کرنے کی جدوجہد میں لگے فٹ بال کے دو کھلاڑی۔ (Dept. of Defense/E.J. Hersom)
(Dept. of Defense/E.J. Hersom)

جنوبی کوریا کی دفاعی کھلاڑی امریکی مسلح افواج کی فٹ بال کی عورتوں کی ٹیم کی امریکی فضائیہ کی سیکنڈ لیفٹننٹ کیٹلِن کک کے سامنے ہوا میں چھلانگ لگا رہی ہے۔

امریکہ کے محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ کھیلیں “دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کو کھیلوں کے ذریعے ایک جگہ اکٹھا کر کے امن کو فروغ دیتے ہیں۔”