2023 کی سپیشل اولمپکس کی عالمی کھیلوں کے دوران اِن امریکی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھیے

رواں موسم گرما میں برلن میں ہونے والیں سپیشل اولمپکس کی عالمی کھیلوں میں امریکہ کی نمائندگی 95 کھلاڑی کریں گے۔ یہ کھلاڑی 14 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

وہ 190 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے سپیشل اولمپکس کے 7,000 سے زائد کھلاڑیوں کا حصہ ہوں گے۔

17 سے 25 جون تک  ہونے والیں یہ عالمی کھیلیں دنیا میں انسانی کھیلوں کا سب بڑا موقع ہوتی ہیں۔ ہر دو سال بعد یہ کھیل باری باری موسم گرما اور موسم سرما میں منعقد کیے جاتے ہیں۔

امریکی انسان دوست خاتون یونس کینیڈی شرائیور نے 1968 میں اِن کھیلوں کی بنیاد رکھی۔ اِن کا مقصد ذہنی معذوری کے شکار بالغوں اور بچوں کے لیے سارا سال اولمپک کی طرز پر کھیلوں کی ٹریننگ اور اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنا تھا۔

اس سال برلن میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے امریکی کھلاڑیوں میں شامل مندرجہ ذیل کھلاڑیوں سے ملیے:-

گریس این بریکسٹن

گالف کورس پر کھڑی عورت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے (© Special Olympics)
گریس این بریکسٹن (© Special Olympics)

بریکسٹن نے امریکہ کی معذوروں کی گولڈ ایسوسی ایشن کی خواتین چمپیئن شپ دو مرتبہ جیتی۔ انہیں 2022 میں ریاست ورجینیا کے گالف ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ اُن کا تعلق فریڈرک برگ، ورجینیا سے ہے۔ وہ گزشتہ 30 برس سے سپیشل اولمپکس کا حصہ چلی آ رہی ہیں اور اور الپائن اسکیئنگ، ایتھلیٹکس، باسکٹ بال، فلور ہاکی، گالف، سپیڈ سکیٹنگ، تیراکی اور والی بال کے مقابلوں میں حصہ لیتی چلی آ رہی ہیں۔

جینا گرانٹ

ایک عورت پانی کے تالاب میں تیر رہی ہے (© Special Olympics)
جینا گرانٹ (© Special Olympics)

گرانٹ کا تعلق پیمبروک پائنز، فلوریڈا سے ہے۔ انہوں نے 2019 میں ابوظہبی میں ہونے والیں سپیشل اولمپکس کی عالمی کھیلوں میں 1,500 میٹر اوپن واٹر سوئمنگ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے امریکہ کی 2022 کی سپیشل اولمپک کھیلوں میں سونے کے دو تمغے جیتے۔ برلن میں وہ کھلے پانی میں تیراکی میں امریکہ کی نمائندگی کریں گی۔ سابق اولمپیئن مائیکل فیلپس کو وہ اپنے ہیروز میں شمار کرتی ہیں۔

ورجینیا “کیلی” لی

جِم میں ایک عورت ویٹ لفٹنگ کر رہی ہے (© Kalei Lee)
ورجینیا “کیلی” لی (© Special Olympics)

ورجینیا “کیلی” لی امریکہ کی سپیشل اولمپکس کی خواتین کی پاور لفٹر ٹیم کی رکن ہیں۔ یہ ٹیم دو خواتین پاور ویٹ لفٹروں پر مشتمل ہے۔ وہ امریکہ کی سپیشل اولمپکس کھیلوں میں تقریباً 30  برس سے شرکت کرتی چلی آ رہی ہیں۔ اس دوران  ہوائی سے تعلق رکھنے والیں ورجینیا لی باؤلنگ، باچی اور پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لیتی رہی ہیں۔ برلن میں ہونے والیںعالمی کھیلوں میں وہ پہلی مرتبہ شرکت کرنے جا رہی ہیں۔

گیبریلا اور جولیانا مارٹن

خصوصی اولمپک کے نشان تلے بیٹھیں دو بہنیں (© Special Olympics)
گیبریلا اور جولیانا مارٹن (© Special Olympics)

ڈینور سے تعلق رکھنے والی ٹینس کی کھلاڑیوں کی بہنوں کی یہ جوڑی یونیفائیڈ کھیلوں میں مل کر کھیلے گی۔ عالمی کھیلوں میں وہ پہلی بار شرکت کرنے جا رہی ہیں۔  کھیلوں کے یونیفائیڈ مقابلوں میں حصے لینے والی جوڑیوں میں یا تو دونوں کھلاڑی یا دونوں میں سے ایک کھلاڑی ذہنی معذوریوں کا حامل ہو سکتا/سکتی ہے۔  امریکہ کی سپیشل اولمپکس کی کھلاڑی گیبریلا مارٹن 16 برس  سے سپیشل اولمپکس میں کھیلتی چلی آ رہی ہیں۔ وہ باؤلنگ، فٹ بال، تیراکی، ٹینس اور والی بال کے مقابلوں میں حصہ لیتی رہی ہیں۔ جولیانا مارٹن تقریباً پانچ سال سے یونیفائیڈ ساتھی کھلاڑی کے طور پر کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ سپیشل اولمپکس میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کا سہرا اپنی بہن کے سر باندھتی ہیں۔

شان او رور

ایک آدمی سائیکل چلا رہا ہے (© Special Olympics)
شان او رور (© Special Olympics)

لانگ آئی لینڈ، نیویارک سے تعلق رکھنے والے شان او رور سائیکلنگ کے مقابلوں میں امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل رور 2003 میں ڈبلن میں ہونے والے سپیشل اولمپکس کھیلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ سپیشل اولمپکس کے علاوہ رور نے لیک پلیسڈ کے آئرن مین ٹرائتھالون کو 14 گھنٹوں میں مکمل کیا اور دو ہاف-آئرن مقابلوں میں حصہ لیا۔