برفانی چیتے کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔
غیرقانونی شکار اور انسانوں سے مسابقت کی وجہ سے بلی نسل کے اس افسانوی جانور کی تعداد گھٹتی جا رہی ہے۔ ازبکستان سے منگولیا اور مغربی چین تک کے علاقے میں محض چند ہزار برفانی چیتے رہ گئے ہیں۔
امریکہ معدومیت کے خطرات سے دوچار برفانی چیتوں کو محفوظ رکھنے پر کام کر رہا ہے۔ ‘ بین الاقومی ترقی اور دنیا میں جنگلی حیات’ کے ایشیا کے ‘بلند و بالا پہاڑوں اور کمیونٹیوں میں تحفظ اور اپنانے کے ایک پروگرام ‘ کے تحت، برفانی چیتوں اور اُن کی پناہ گاہوں کو محفوظ بنایا جارہا ہے۔
جن 12 ممالک میں برفانی چیتے پائے جاتے ہیں اُن کا اگست 2017 میں ایک اجلاس بشکیک، کرغزستان میں ہوا جس میں برفانی چیتوں اور اُن کے پہاڑی مسکنوں کو محفوظ بنانے کے عزم کی تجدید کی گئی۔
بلی نسل سے تعلق رکھنے والے تنہائی پسند اس جانور کا 23 اکتوبر کو، ‘ برفانی چیتے کا عالمی دن’ منائیں۔