4 جولائی تصاویر کے آئینے میں: ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سب سے بڑی سالگرہ پارٹی

یہ  سالگرہ پارٹی نوجوانوں، بوڑھوں، سب کے لئے ہے۔ یہ پارٹی نمائشی میدانوں، پارکوں، ساحلوں، سڑکوں پر اور لوگوں کے گھروں کے پچھواڑوں میں منائی جاتی ہے۔ یہ چار جولائی ہے  — یوم آزادی — ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سالگرہ۔

4 جولائی 1776 امریکیوں کی حق خود اختیاری اور جمہوری حکمرانی کے لیے لڑی جانے والی سخت لڑائی کا صلہ تھا۔ آج امریکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے انہی آزادیوں کی حمایت کرتا ہے۔

3 جولائی 1776 کو جان ایڈمز نے براعظمی کانگریس کے آزادی کے اعلامیے کی متوقع منظوری کے پیش نظراپنی اہلیہ کو لکھا کہ یہ دن “آئندہ آنے والی نسلیں سالگرہ کے ایک عظیم میلے کے طور پر منایا کریں گی۔ اِس کو شایانِ شان طریقے سے منایا جانا چاہیے یعنی آج کے بعد ایک ایسے طریقے سے منانا چاہیے جس میں اِس براعظم کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک، ہمیشہ عالیشان  پریڈیں، [شو]، کھیلیں اور آتش بازیوں کے مظاہرے ہوں، گھنٹیاں بجیں، [رات کےوقت] آگ کے الاؤ روشن کیے جائیں اور چراغاں کیا جائے۔”

ایک آدمی اپنے بچی کو اٹھائے ہوئے ہے۔ (© Jonathan Bachman/Discovery Communications/AP Images)
(© Jonathan Bachman/Discovery Communications/AP Images)

ریاست مسس سپی کے شہر ویولینڈ میں چار جولائی کو ایک باپ اپنی بیٹی کے ساتھ کھیل رہا ہے۔


نیویارک سٹی میں ہونے والی آتش بازی کا ایک منظر۔ (© Roy Rochlin/Getty Images)
(© Roy Rochlin/Getty Images)

لونگ آئی لینڈ سٹی میں ایک مکان کی چھت سے نیویارک سٹی میں چار جولائی کو ہونے والی آتش بازی کا ایک منظر۔


بہت سے لوگ گھاس کے میدان میں لیٹے ہوئے آتش بازی کا نظارہ کر رہے ہیں۔ (© C. Taylor Crothers/Getty Images)
(© C. Taylor Crothers/Getty Images)

اسی اثنا میں نیویارک سٹی میں دریائے ہڈسن کے مشرق میں لوگ گھاس پر لیٹے ہوئے ہیں اور فضا میں آتش بازی کی عجیب اور ڈرانے والی چمک کا نظارہ کر رہے ہیں۔


ایک عورت میدان میں جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ (© Mel Evans/AP Images)
(© Mel Evans/AP Images)

پکنکوں اور کھانے پینے کی پارٹیوں کے دوران پرچم سربلند ہوتے ہیں جس سے ہر ایک کے ذہن میں قومی ترانہ “دا سٹار سپینگلڈ بینر” [تاروں بھرا پرچم] گونج اٹھتا ہے۔ قومی ترانے میں جھنڈا تمام مشکلات میں امریکی امید اور استقلال کی علامت ہوتا ہے۔ اوپر تصویر میں یہ عورت ریاست نیوجرسی کے شہر جرسی سٹی کے لبرٹی سٹیٹ پارک کے قریب واقع مجسمہِ آزادی کے سامنے ہونے والی آتش بازی کو دیکھنے کے لیے آنے والے لوگوں کے استقبال کے لیے جھنڈے لگا رہی ہے۔


لوگ آتش بازی دیکھ رہے ہیں۔ (© John Locher/AP Images)
(© John Locher/AP Images)

بلند و بالا عمارتوں میں ہونے والی 4 جولائی کی پارٹیوں میں مہمان اردگرد کے علاقے کا فضائی نظارہ کر سکتے ہیں۔ اوپر تصویر میں تماشائی لاس ویگاس کے ایک ہوٹل سے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ  رہے ہیں۔ آتش بازی کے ساتھ امریکیوں نے یومِ آزادی کا جشن 1777ء میں تب سے منانا شروع کیا جب فلا ڈیلفیا شہر نے آزادی ہال پر آتش بازی کا مظاہرہ کرکے اعلان آزادی کی پہلی سالگرہ منائی۔


ایک چھوٹا بچہ پریڈ کے راستے پر اپنی سائیکل چلا رہا ہے۔ (© Pat Carter/AP Images)
(© Pat Carter/AP Images)

امریکیوں کو پریڈیں بہت پسند ہیں۔ سال کے کسی بھی دن کے مقابلے میں یوم آزادی پر سب سے زیادہ پریڈیں ہوتی ہیں۔ مارچنگ بینڈوں سے لے کر گھڑسواروں تک، کسی بھی پریڈ میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے۔ فلوریڈا کے قصبے لاڈرڈیل بائی دی سی میں تین پہیوں والی سائیکل پر سوار اس  بچے کی طرح، چھوٹے بچے بھی پریڈوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔


یوم آزادی کے موقع پر موسیقی کے کنسرٹوں کی بہتات ہوتی ہے۔ جاز سے لے کر علاقائی موسیقی اور کلاسیکی سے راک ‘این’ رول تک پھیلی موسیقی امریکہ کی ثقافتی روایات کے تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔ یہاں، موسیقی کے مداح 4 جولائی 2021 کو فلاڈیلفیا کے سٹیج ڈرامے اور موسیقی کے “مین سنٹر” میں منعقد کیے جانے والے ایک کنسرٹ کے لیے جمع ہیں۔


یوم آزادی پرموسیقی کے پروگراموں کی بہتات ہوتی ہے۔ جاز سے لے کر علاقائی، کلاسیکی اور راک این رول تک موسیقی کی اصناف امریکہ کی ثقافتی روایات کے تنوع کی عکاس ہیں۔ اوپر سینٹینیل اولمپک پارک اٹلانٹا میں لوگ بڑی تعداد میں “رِدم اینڈ بلیوز” گلوکارہ، پی بو برائسن کو اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ  کر یوم آزادی منا رہے ہیں۔


بیس بال کی وردی میں ملبوس بیس بال کے کھلاڑی کھیل کے میدان میں بیٹھے آتشبازی کا نظارہ کر رہے ہیں۔ (© Charlie Riedel/AP Images)
(© Charlie Riedel/AP Images)

بیس بال اور یوم آزادی، ہاٹ ڈاگ اور بند کی طرح، لازم و ملزوم ہیں۔ خانہ جنگی کے بعد بیس بال کی مقبولیت کا آغاز نیویارک سے  ہوا اور پھر اس کی مقبولیت باقی ملک میں پھیلتی گئی جو قوم کے اتحاد کا باعث بنی۔ “کینسس سٹی رائلز” نامی ٹیم کا یہ کھلاڑی ایک میچ کے بعد ریاست میزوری کے شہر، کینسس سٹی  کے کافمین سٹیڈیم میں ہونے والی آتش بازی کا نظارہ کر رہا ہے۔

یہ مضمون ایک مختلف شکل میں 26 جون 2019 کو شائع ہو چکا ہے۔