
خاتونِ اول، میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں تو نئی ہیں مگر وہ عالمی سٹیج کے لیے اجنبی نہیں ہیں۔ خاتونِ اول ایک سابقہ انٹرنیشنل ماڈل ہیں اور انھوں نے اپنی ذات کو کئی ایک اعلیٰ مقاصد کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ ان میں انٹرنیٹ پر ہراساں کیے جانے کے خلاف جنگ جیسے وہ مقاصد بھی شامل ہیں جو اِن کے وائٹ ہاؤس کے قیام کے برسوں کی صورت گری کریں گے۔ صدر ٹرمپ کی اہلیہ کے بارے میں، ذیل میں پانچ ایسے حقائق دیئے جا رہے ہیں جن کے بارے میں ممکن ہے آپ کو علم نہ ہو۔
متعدد زبانیں بولنے والی خاتون
میلانیا ٹرمپ پانچ زبانیں بولتی ہیں۔ اپنی مادری زبان سلووینیئن کے علاوہ، وہ انگریزی، فرانسیسی، سربین اور جرمن زبانیں بھی بولتی ہیں۔

بہن کا ساتھ
جن لوگوں پر خاتونِ اول کو سب سے زیادہ اعتماد ہے ان میں ان کی بڑی بہن کنوس ناس شامل ہیں۔ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور خاتونِ اول انہیں “ایک لاجواب خاتون اور دوست” کہتی ہیں۔ اپنی نوجوانی کے دور میں، ان دونوں بہنوں نے سلووینیا کے دارالحکومت، لُبلیانا میں اکٹھے ایک ہی ڈیزائن سکول میں تعلیم حاصل کی۔ ناس نے 2005ء میں میلانیا ٹرمپ اور صدر ٹرمپ کی شادی کی تقریب میں ‘میڈ آف آنر’ کے فرائض انجام دیے تھے۔
اپنی قسم کی دوسری خاتون

رچہ آئین کے تحت یہ تو ضروری ہے کہ صدر ” امریکہ کا پیدائشی شہری ہو”، تاہم خاتونِ اول کے لیے ایسی کوئی شرط نہیں۔
میلانیا ٹرمپ دوسری ایسی خاتونِ اول ہیں جو امریکہ میں پیدا نہیں ہوئیں۔ برطانیہ میں پیدا ہونے والی پہلی ایسی خاتون، لوئیزا ایڈمز تھیں جو 1825 تا 1829 تک رہنے والے امریکہ کے صدر جان کوئنسی ایڈمزکی اہلیہ تھیں۔ میلانیا ٹرمپ یوگوسلاویہ کے قصبے نووو میستو میں پیدا ہوئی تھیں جو اب سلووینیا کا حصہ ہے۔
انسان دوست رضاکار
میلانیا ٹرمپ 2005 سے 2009 تک امریکن ریڈکراس کی سفیرِ خیرسگالی رہیں۔ ریڈ کراس انسای ہمددردی کی بنیادوں پر کام کرنے والی ایک ایسی تنظیم ہے جو امریکہ میں اور دنیا بھر میں شراکت داروں کے ساتھ مِل کر ہنگامی امداد اور قدرتی آفات کی صورت میں امدادی سامان فراہم کرتی ہے۔
طویل ترین خاتونِ اول کا مقابلہ

امریکہ میں عورتوں کا اوسط قد 5 فٹ 4 انچ یا 162.5 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ لہٰذا یہ بات دلچسپ ہے کہ طویل ترین قد والی خواتینِ اول کے سہہ فریقی مقابلے میں شامل ہونے والی تازہ ترین خاتونِ اول، میلانیا ٹرمپ ہیں۔ ان کا قد 5 فٹ 11 انچ یا 180.3 سینٹی میٹر ہے اور یوں وہ دوسری دو خواتینِ اول یعنی ایلینور روزویلٹ اور مشیل اوباما کے سات طویل ترین قد والی خواتینِ اول کی صف میں شامل ہو گئی ہیں۔