
4 جولائی کو جب امریکہ اپنی سالگرہ منا رہا ہوگا تو دنیا بھر سے آئے ہوئے تارکین وطن امریکی شہریوں کے طور پر حلف اٹھا رہے ہوں گے۔
30 جون اور 4 جولائی 216 کے درمیان ملک بھر میں منعقد کی جانے والی کم و بیش 100 تقریبات کے دوران 7,000 سے زائد افراد نے امریکی شہریت ملنے پر حلف اٹھایا۔ اس سال بھی اتنی ہی تعداد میں لوگوں کے حلف اٹھائے جانے کی توقع ہے۔
حلف برداری کی تقریبیں مختلف مقامات پر منعقد کی جاتی ہیں۔ مگر اِن میں سے بعض کو آپ براہِ راست دیکھ سکتے ہیں۔ ہر سال 4 جولائی کو امریکہ کے تیسرے صدر اور اعلانِ آزادی کے مصنف، تھامس جیفرسن کے ریاست ورجینیا میں واقع مونٹی چیلو نامی گھر سے حلف وفاداری کی تقریب لائیو سٹریم کی صورت میں براہ راست نشر کی جاتی ہے۔
امریکہ کے پہلے صدر اور اکثر بابائے قوم کہلانے والے، جارج واشنگٹن کے ماؤنٹ ورنن والے گھر میں بھی حلف برداری کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔
View an inspirational naturalization ceremony for 100 new citizens this #4thOfJuly: https://t.co/OVtAufGAQo pic.twitter.com/cWwBcyY7KD
— Mount Vernon (@MountVernon) June 27, 2016
امریکہ دنیا کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کا خیرمقدم کرنے کی، ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔ گزشتہ عشرے کے دوران، امریکہ نے 74 لاکھ تارکین وطن کو شہریت دی۔ امریکہ کے شہریت اور تارکینِ وطن کی خدمات کے ادارے، ‘یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز’ کے مطابق گزشتہ مالی سال یعنی یکم اکتوبر 2015 اور 30 ستمبر 2016 کے دوران 752,800 افراد کو امریکی شہریت دی گئی۔
ابتدائی طور پر 30 جون 2016 کو شائع ہونے والے اس مضمون کی تیاری میں، ایملی بومین نے ہاتھ بٹایا۔