دنیا بھر کے فوٹوگرافر نیشنل جیوگرافک کے زیراہتمام 2017 ء کے فطری مناظر کے بہترین فوٹوگرافر‘ کے عنوان سے ہونے والے مقابلے میں اپنی اپنی تصاویر بھجوا رہے ہیں۔ ان تصاویر کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں جنگلی حیات، قدرتی مناظر، زیرآب اور فضائی تصویریں شامل ہیں۔ ذیل میں ان مناظر کے نمونے دیئے جا رہے ہیں:
“برفانی غار”

یہ روس کے علاقے مشرقی سائبیریا میں واقع جھیل بیکال کے اولخون جزیرے پر واقع متعدد برفانی غاروں میں سے ایک غار ہے۔ (© Sergey Pesterev/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
“خوابیدہ ویل پر تیراکی”

ڈومینیکا کے قریب بحیرہ غرب الہند میں لی گئی تصویر میں غوطہ خور خوابیدہ ویل مچھلیوں کے غول کے درمیان تیر رہے ہیں۔ سپرم ویلز کھانے کے لیے سمندری مخلوق، سکویڈ کی تلاش میں سمندر کے اندر 1,000 میٹر تک گہرائی میں غوطے لگاتی ہیں۔ (© Franco Banfi/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
“فطرت کا غضب”

ایک بل کھاتا طوفانی بگولہ کنساس کے کھیتوں پر رقص کناں ہے۔ (© Colt Forney/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
“بافندہ اور گھونسلا”

گھونسلہ بنانے کے فن کی بنا پر مشہور ایک افریقی پرندہ اپنے کام میں مصروف ہے۔ فوٹوگرافر نے اس لمحے کو محفوظ کرنے کے لیے کئی گھنٹے انتظار کیا۔ (© Federico Rizzato/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
“سیمن مچھلی کے ساتھ تیراکی”

الاسکا کی جھیل میں ایک شخص انڈے دینے والی سیمن مچھلیوں کے جھول میں تیراکی کر رہا ہے۔ (© Brandon Cole/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
“پورسیلین کیکڑا”

بہتے ہوئے سمندری پودوں سے خوراک حاصل کرنے والا پورسیلین کیکڑا آبی پھولوں سے باہر جھانک رہا ہے۔ (© Marek Koszorek/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
“بڑا سرمئی الو”

ایک بڑا سرمئی الو شمال مشرقی امریکی ریاست نیوہمپشائر کے میدان میں چوہے ڈھونڈ رہا ہے۔ (© Harry Collins/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
“جرات”

کینیا میں اکیلی شیرنی لگڑبگڑوں کے غول کے سامنے کھڑی ہے۔ 30 منٹ اسی حالت میں رہنے کے بعد شیرنی بحفاظت وہاں سے چلی گئی۔ (© Adam Zaff/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
“بگلے اور ان کے گھونسلے”

تنزانیہ کی جھیل نیٹران بہت سے بگلوں کی پرورش گاہ ہے جہاں یہ اپنے انڈے گھونسلوں میں رکھتے ہیں۔ (© Ge Xiao/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
“مبارزت”

نمیبیا کے ایٹوشا نیشنل پارک میں ایک جوہڑ کے قریب دو زیبرے آپس میں لڑ رہے ہیں۔ (© Sonalini Khetrapal/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
“چٹانی تالاب”

آسٹریلیا میں سڈنی کے قریب ایک تیراک بلند وبالا لہروں سے بے خبر ایک چٹانوں کے درمیان بنے تالاب میں تیر رہا ہے۔ (© Todd Kennedy/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
“چھینک”

گیلاپاگوس کی سمندری چھپکلی سمندر سے خوراک حاصل کرنے کے بعد اپنے منہ سے نمکین پانی اگل رہی ہے۔ (© M. Engelmann/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
“تلوار”

ایکواڈور میں تلوار جیسی چونچ والا شکر خورہ محو پرواز ہے۔ اس پرندے کی تیزتر حرکات کے باعث اس کی تصویر لینا مشکل ہوتا ہے۔ (© Sanjeev Bhor/2017 National Geographic Nature Photographer of the Year)
چاروں زمروں کی تصاویر میں سے ایک اس مقابلے کی فاتح قرار پائے گی جسے نیشنل جیوگرافک کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔ فاتح قرار پانے والی تمام تصاویر میں سے ایک کو سب سے بڑا انعام ملے گا جس کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔