اس سال کا یوم ارض سمندروں کو پلاسٹک کے کچرے سے پاک کرنے کا حامی بن کرمنائیں۔ اس سال کے مفت پوسٹر کا مرکزی خیال بھی یہی ہے۔
اس پوسٹر میں دکھائی گئی سمندری حیات اور انتہائی چھوٹے چھوٹے ذرات کی شکل میں موجود زندگی، سمندر میں ہر سال ٹنوں کے حساب سے پھینکے جانے والے پلاسٹک کی وجہ سے ختم ہوتی جا رہی ہے۔ جانور پلاسٹک نگلنے کے باعث بھوک سے مر جاتے ہیں۔ سمندروں میں رہنے والی اس مخلوق میں سے بعض، سمندروں میں پھینکا ہوا مچھلیاں پکڑنے کا پرانا اور بے کار سامان اور جالوں میں پھنس کر مر جاتے ہیں۔ زندہ بچ جانے والے جانوروں کے اجسام میں پلاسٹک کا زہر سرایت کر جاتا ہے اور خوراک کے سلسلے میں شامل ہو جاتا ہے۔ مفت میں دستیاب اس پوسٹر میں ایسے ہی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
پلاسٹک گل سڑ کر ختم نہیں ہوتا بلکہ یہ ٹوٹ پھوٹ کر تمام سمندروں میں پھیل جاتا ہے۔ حتٰی کہ پلاسٹک کے یہ باریک ذرات پانی صاف کرنے والے نظاموں کے ذریعے ہمارے پینے کے پانی میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
باخبر رہیے۔ پلاسٹک کو غیرذمہ دارانہ طور پر پھینکنے کو روکنے میں مدد کیجیے۔ اسے دوبارہ استعمال میں لائیے۔ اس بات کو عام کرنے کے لیے یہ پوسٹر مفت ڈاؤن لوڈ کریں۔