جاز کا عالمی دن منانے کے لیے تیار ہو جائیے [وڈیو]

موسیقی کے دلدادہ 30 اپریل کو بین الاقوامی جاز دن منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اِس دن فن کی اس صنف کی  برجستہ، موسیقی کے بغیر یاد کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ گو کہ اِس صنف کا آغاز تو امریکہ میں ہوا مگر اب یہ امریکی سرحدوں سے نکل کر دنیا میں ہر سُو پھیل چکی ہے۔ شہرہ آفاق پیانو نواز اور موسیقار، ہربی ہین کاک جو یونیسکو کے خیرسگالی کے سفیر ہیں، اِس دن کی تقریبات کو ترتیب دینے میں مدد کر رہے ہیں۔ اِن تقریبات میں نمایاں تقریب، کیوبا کے شہر ہوانا میں ہونے والے شہرہِ آفاق فنکاروں کا کنسرٹ ہے۔

اِن فنکاروں کو یہ بتاتے ہوئے دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیے کہ جاز، موسیقی ترتیب دینے والے جرمیا ابیا کے الفاظ میں، “زندگی کے اظہار کا آزاد ترین طریقہ” کیوں ہے۔

ٹوئٹر پر #JazzDay  کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں ہونے والی تقریبات کو  @IntlJazzDay  پرفالو کیجیے۔