ہمیشہ توقعات سے کہیں بڑھکر کامیابیاں حاصل کرنے والی ہارورڈ یونیورسٹی نے گرین ہاوًس گیس کے اخراجوں کو 2006ء کی سطحوں سے 30 فیصد کم کرنے کے اپنے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ یعنی 40 فیصد کے قریب کم کر لیا ہے۔
یہ اہداف 2016ء کے حتمی سال کو ذہن میں رکھتے ہوئےآٹھ سال قبل مقرر کیے گئے تھے۔ 8 دسمبر کو یونیورسٹی نے اپنی کامیابی کی تفصیلات جاری کیں۔ اس کامیابی کے ایک بڑے حصے کا تعلق کیمپس کی عمارات کو موسموں کے مطابق گرم اور ٹھنڈا رکھنے کے نظاموں سے ہے۔ دیگر اقدامات کے علاوہ، یونیورسٹی نے بجلی کے باکفایت استعمال میں جیو تھرمل (ارضی حرارت) نظاموں کی تنصیب اور چھتوں پرسولر پینل لگا کر اضافہ کیا۔
Harvard has achieved its goal to reduce greenhouse gas emissions 30%—here’s how Harvard Art Museums have helped: https://t.co/bThdoq9YNi pic.twitter.com/KZoy9MxtVw
— Harvard Art Museums (@harvartmuseums) December 8, 2016
ہارورڈ نے گرین ہاوًس گیس میں 30 فیصد کمی کرنے کا اپنا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ہارورڈ آرٹ میوزیم کی کامیابی کی تفصیل اس ویب سائٹ پر ملاحظہ فرمائیے: https://t.co/bThdoq9YNi pic.twitter.com/KZoy9MxtVw ہارورڈ آرٹ میوزیم (@harvartmuseums ) 8 دسمبر2016
اب کیوں رکا جائے؟
ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر، ڈریو فوسٹ کا کہنا ہے کہ اس کوشش کی کامیابی کے لیے “عملے، طالبعلموں اور اساتذہ کے مابین غیرمعمولی شراکت کاری درکار تھی۔” یونیورسٹی نے مستقبل کے ماحولیاتی اہداف مقرر کرنے پر پہلے ہی کام شروع کر دیا ہے۔