
امریکہ 4 جولائی کو اپنا یومِ آزادی مناتا ہے۔ یہ 1776ء کا وہ دن ہے جب 13 امریکی نوآبادیوں کے نمائندوں نے آزادی کے اعلامیے کی منظوری کے لیے ووٹ ڈالے تھے۔
اِس اعلامیے میں یہ اعلان کیا گیا تھا، ” ہم اِن سچائیوں کو منہ بولتا ثبوت سمجھتے ہیں۔” اِن میں یہ سچائیاں شامل ہیں: یعنی سب لوگ برابری پر پیدا کیے گئے ہیں، حکومتیں اپنی رعایا کی مرضی سے اپنا اقتدار حاصل کرتی ہیں، اور یہ کہ لوگ ایسی حکومت کو تبدیل یا ختم کر سکتے ہیں جو اُن کے حقوق کا احترام کرنے میں ناکام رہے۔
آزادی کے اعلامیے اور چار جولائی کا جشن منائیے۔ ہمارا چار جولائی کا پوسٹر مفت پیشِ خدمت ہے۔