امریکہ کے شہری اور دیہی علاقوں کی مساجد

نیو میکسیکو کے ایک ریگستان، اوہائیو میں مکئی کے ایک کھیت اور نیو یارک سٹی کی ایک سڑک میں، کیا چیز مشترک ہے؟ ان سب مقامات میں قدرِ مشترک، مساجد ہیں۔ امریکہ کی 2,000 سے زائد مساجد میں ملک کے مسلمان عبادت کرتے ہیں۔ آئیے اِن میں سے چند ایک پر نظر ڈالیں۔

اسلامک سینٹر آف امریکہ (ڈیئربورن، مشی گن)

دیانت سنٹر، لین ہیم کا ایک فضائی منظر۔ (Courtesy of Diyanet Center of America)
امریکہ کی سب سے بڑی مسجد، ” اسلامک سینٹر آف امریکہ” کے نام سے ریاست مشی گن کے شہر ڈیئر بورن میں واقع ہے۔ یہ مسجد 2005ء میں تعمیر ہوئی اور یہ دس منزلہ بلند میناروں سے مزیّن ہے۔ اس میں بیک وقت 1,000 افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔ (© Getty/Photo by Bill Pugliano)

دارالاسلام مسجد (ابی کیو، نیو میکسیکو)

ڈیئر بورن، مشی گن کی مسجد کا غروب آفتاب کے وقت کا منظر۔ (© Getty/Photo by Bill Pugliano)
جنوب مغربی امریکہ کے اڈوبی طرز پر تعمیر کی گئی، آبی کیو، نیو میکسیکو کی دار الاسلام مسجد، اس علاقے کے ریگستانی ماحول سے مطابقت رکھتی ہے۔ یہ مسجد اُس کمپلیکس کا حصہ ہے جو دارالاسلام نامی ایک غیر منفعتی گروپ کی ملکیت ہے۔ یہ گروپ غیر مسلموں کی اسلام کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد کرتا ہے، اور مسلمانوں میں اسلام پر بہتر طور سے عمل کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ (© Corbis/Morton Beebe)

اسلامک سینٹر آف گریٹر ٹولیڈو (پیریزبرگ، اوہائیو)

ریاست نیو میکسیکو کے شہر ابی کیو میں اڈوبی طرزِ تعمیر پر بنائی گئی مسجد۔ (© Corbis/Morton Beebe)
اسلامک سینٹر آف گریٹر ٹولیڈو، ریاست اوہائیو کے شہر پیریزبرگ کے نزدیک ایک بڑی شاہراہ کے کنارے مکئی کے ایک کھیت کے درمیان واقع ہے۔ یہ مسجد جہاں 23 قومیتوں کے لوگ عبادت کرتے ہیں، ٹولیڈو کے علاقے کے مسلمانوں کے لیے ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ (© Corbis/PeterYates)

دیانت سینٹر آف امریکہ (لین ہیم، میری لینڈ)

ریاست اوہائیو کے دہی علاقے پیریزبرگ میں مکئی کے کھیتوں کے بیچوں بیچ واقع مسجد۔ (© Corbis/PeterYates)
رہاست میری لینڈ کے علاقے لین ہیم میں واقع دیانت سینٹر کو ” ٹرکش امیریکن کمیونٹی سینٹر” بھی کہا جاتا ہے۔ اس سینٹر کی مسجد 6 ہیکٹروں پر پھیلے ہوئے ایک کمپلیکس کا حصہ ہے جس میں روایتی طرز کا ایک ترکی حمام اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔ مرکز کو توقع ہے کہ اس کی مسجد اور کیمپس، “امریکی مسلمانوں کی کمیونٹی کے لیے فخر کا ایک ذریعہ ثابت ہوں گے۔”(Courtesy photo)

اسلامک کلچرل سینٹر آف نیو یارک (نیو یارک سٹی، نیو یارک)

نیویارک میں تعمیر ہونے والی پہلی مسجد میں نمازی نماز پڑھنے آ رہے ہیں۔ (© Stan Honda/AFP/Getty)
اسلامک سینٹر آف نیو یارک پہلی عمارت ہے جو نیو یارک سٹی میں ایک مسجد کی حیثیت سے تعمیر کی گئی تھی۔ 1991 میں تعمیر ہونے والی یہ مسجد، مقامی مسلمان کمیونٹی کو مختلف قسم کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس کے ارکان باقاعدگی سے بین المذاہب سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہیں۔ (© Stan Honda/AFP/Getty)

یونائیٹڈ اسلامک سینٹر (پیٹرسن، نیو جرسی)

ریاست نیو جرسی کے شہر پیٹرسن میں واقع مسجد میں ایک نمازی نماز پڑھ رہا ہے۔ (© AP Images)
پیٹرسن، نیو جرسی کے یونائیٹڈ اسلامک سینٹر میں ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے۔ اس مسجد پر ترک رنگ غالب ہے اور اس کے طرزِ تعمیر میں روایتی عثمانیہ جھلک واضح طور پر دکھائی دیتی ہے، نیو یارک سٹی کے میٹروپولیٹن علاقے میں واقع یہ مسجد چار عشروں سے کمیونٹی کی ضرورتیں پوری کرتی چلی آ رہی ہے ۔ (© AP Images)