امریکہ چین تعلقات کے ماہ و سال: تصاویر کے آئینےمیں

امریکہ – چین تعلقات کا شمار دنیا کی اُن اہم ترین شراکتوں میں ہوتا ہے جو دو ملکوں کے مشترکہ معاشی و سلامتی کے  مفادات اور سائنسی، ماحولیاتی، ثقافتی اور تعلیمی تبادلے کا احاطہ  کرتی ہیں۔ یکم جنوری 1979 کو چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے اب تک، امریکی اور چینی رہنما انتہائی اہم امور پر گفت و شنید اور قریبی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے باقاعدہ سے ملتے چلے آ رہے ہیں۔

تاریخی دورہ

رچرڈ نکسن اور ماؤزے تنگ ہاتھ ملا رہے ہیں، (© AP Images)
1972 میں صدر رچرڈ نکسن اپنے چین کے دورے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین ماؤزے تنگ سے بیجنگ میں مصافحہ کر رہے ہیں۔ نکسن 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد وہاں کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر تھے۔ (© AP Images)

ٹیبل ٹینس سفارت کاری

تماشائیوں سے بھرے ایک بڑے سٹیڈیم میں ٹیبل ٹینس کا مقابلہ۔ (© AP Images)
1972 میں چین کے لی فو ینگ اور امریکی کھلاڑی فوارنیڈو رابرٹس، یونین ڈیل نیویارک میں امریکہ اور چین کے مابین خیرسگالی مقابلوں کی سیریز کے موقع پر ٹیبل ٹینس کھیل رہے ہیں۔ (© AP Images)

عشائیے کے ساتھی

کسنجر اور چو این لائی دیگر لوگوں کے ساتھ کھانے کی میز پر۔ (© AP Images)
وزیرخارجہ هنری کیسنجر اور وزیر اعظم چو این لائی بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک عشائیے کے دوران۔ (© AP Images)

امریکہ کا دورہ

ڈینگ ژیاؤ پنگ اور جمی کارٹر۔ (© AP Images)
1979 میں چینی نائب وزیراعظم، ڈینگ ژیاؤ پنگ اور صدر جمی کارٹر وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کے موقع پر مسکرا رہے ہیں۔ (© AP Images)

چاند گاڑی پر سیر

ایک شخص چاند گاڑی میں بیٹھا ہے جبکہ اردگرد لوگ جمع ہیں۔ (© AP Images)
1979 میں نائب وزیراعظم، ڈینگ ژیاؤ پنگ ہیوسٹن میں جانسن خلائی مرکز کے دورے میں چاند گاڑی کے ماڈل میں بیٹھے ہیں۔ (© AP Images)

فیکٹری کا دورہ

صدر ریگن الیکٹرانک آلے پر کام کرنے والی خاتون کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ (© AP Images)
1984 میں صدر رونلڈ ریگن شنگھائی میں فاکس بورو پلانٹ کے دورے کے دوران ایک سرکٹ بورڈ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ اُن کے دائیں جانب پلانٹ کی ایک چینی کارکن بیٹھی کام کر رہی ہیں۔ (© AP Images)

پرانے دوست

جمی کارٹر اور ڈینگ ژیاؤ پنگ گلے ملتے ہوئے۔ (© AP Images)
1987 میں جمی کارٹر اپنے ایک نجی دورے کے دوران، چین کے رہنما، ڈینگ ژیاؤ پنگ سے بیجنگ میں ملاقات کر رہے ہیں۔ (© AP Images)

چین واپسی

جارج ایچ ڈبلیو بش کار کے قریب کھڑے ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ (© AP Images)
1989 میں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش چین کے دورے پر بیجنگ میں اپنی کار میں کھڑے ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ بش دونوں ممالک میں رسمی تعلقات کے قیام سے قبل، 1974 سے 1975 تک چین میں امریکی نمائندے کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ (© AP Images)

پریس سے ملاقات

جیانگ ژی مِن اور بل کلنٹن ڈائس پر کھڑے ہیں۔ (© AP Images)
1997 میں صدر بل کلنٹن واشنگٹن میں چینی صدر جیانگ ژی مِن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (© AP Images)

ایک اور بش چین میں

جارج بش اور ہو جن تاؤ کا جھنڈوں کے سامنے مصافحہ۔ (© AP Images)
2005 میں صدر جارج ڈبلیو بش بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اپنے چینی ہم منصب، ہو جن تاؤ سے مصافحہ کر رہے ہیں۔ (© AP Images)

طالب علموں سے ملاقات

باراک اوباما حاضرین سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ (© AP Images)
2009 میں صدر اوباما شنگھائی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے عجائب گھر میں ہونے والی ایک تقریب کے موقع پر حاضرین سے ملاقات کر رہے ہیں۔ (© AP Images)

سفارت کاری

ریکس ٹلرسن اور شی جن پنگ مصافحہ کر رہے ہیں۔ (© AP Images)
2017 میں وزیرخارجہ ٹِلرسن بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل مصافحہ کر رہے ہیں۔ (© AP Images)

آج کے رہنما

پینگ لی یوان، شی جن پنگ، ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ۔ (© AP Images)
2017 میں چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اپنی اہلیاؤں، چینی خاتون اول، پینگ لی یوان اور امریکی خاتون اول، میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ، پام بیچ فلوریڈا میں۔ (© AP Images)