وزرائے خارجہ کا تعلق مختلف شعبہائے زندگی سے ہوتا ہے

SecState_f-04

آپ امریکہ کے پہلے نمبر کے سفارت کار کیسے بنتے ہیں؟

سب سے پہلے صدر کے لیے یہ فیصلہ کرنا ضروری ہوتا ہے کہ آپ اس عہدے کے لئے بہترین شخص ہیں جیسا کہ صدر ٹرمپ نےایکسون موبیل کے ریٹائرشدہ چئیرمین اور سی ای او، ریکس ٹِلرسن کو نامزد کر کے کیا۔ بعد ازاں، سینیٹ کو اپنی رضامندی کا اظہار کرنا ہوتا ہے جو کہ اس نے یکم فروری کو کردیا ہے۔

ٹِلرسن، وزرائے خارجہ کے اُس نامور سلسلے کے انہترویں وزیر خارجہ ہیں جس کا آغاز تھامس جیفرسن سے ہوتا ہے۔ (دو وزرائے خارجہ نے دو مختلف صدور کے ادوار میں دو مرتبہ اس عہدے پر خدمات سرانجام دیں۔)

ٹِلرسن کی طرح کئی ایک کا تعلق کاروباری دنیا سے تھا جن میں جارج شلز بھی شامل ہیں جو ایک تعمیراتی کمپنی، بیکٹل کے صدر تھے۔

اگرچہ جان شرمین نے وکیل اور سینیٹر بننے سے قبل کچھ عرصے تک سول انجنیئر کے طور پر کام کیا تھا، تاہم، چونسٹھ سالہ ٹِلرسن، باقاعدہ انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے شعبۂ تاریخ کے دفتر کی ویب سائٹ پر سب وزرائے خارجہ کی مکمل سوانح حیات موجود ہیں جن میں اُن کے اس عہدے پر فائز ہونے سے پہلے اوربعد میں سرانجام دی جانے والی تمام خدمات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

Sec_State_Graph_Urdu-01
(State Dept./Sara Gemeny Wilkinson)

 

سابق وزرائے خارجہ میں سب سے مشترکہ پیشہ کون سا ہے؟ وکلاء کا۔ ان کی تعداد باون ہے۔

لگ بھگ نصف وزرائے خارجہ نے سینیٹر یا ایوان نمائندگان کی حیثیت سے فرائض انجام دئیے جبکہ چودہ گورنر تھے۔

جیفرسن اُن آدھی درجن میں سے اولین وزیر خارجہ ہیں جو آگے چل کر صدر بنے اور ان سب کا تعلق امریکی خانہ جنگی سے پہلے کے دور سے ہے۔ تین نے نائب صدارت کا عہدہ سنبھالا اور انیس نے صدارتی انتخاب لڑا۔

جارج مارشل سمیت پانچ فوجی جرنیل تھے۔ جارج مارشل کو ان کے دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کی تعمیرِنو کے منصوبے کی بنا پر امن کا نوبیل انعام دیا گیا۔ چار دیگر وزرائے خارجہ کو بھی اُن کی امن کے قیام کی کوششوں پر نوبیل انعام دیئے گئے جن میں ایلاہیو روٹ، فرینک کیلوگ، کورڈیل ہل اور ہینری کیسنجر شامل ہیں۔

تین خواتین بھی وزرائے خارجہ کے عہدے پر فائز رہیں اور یہ تینوں 1990 کی دہائی کے دوران اور اس کے بعد وزیر خارجہ بنیں۔ ان میں میڈ لین آلبرائٹ، کونڈا لیزا رائس اور ہیلری کلنٹن شامل ہیں۔

اس عہدے کی اوسط میعاد 3.3  برس بنتی ہے۔ ایلیہو واشبرن نے 1869ء میں اس عہدے پر فقط 11 دن کام کیا جبکہ صدر فرینکلین ڈی روزویلٹ کے دورِ صدارت میں ‘ہل’ اس عہدے پر تقریباً بارہ برس تک فائز رہے۔

جیٹ طیاروں کے اس دور میں، امریکہ کے اس اعلٰی عہدیدار کے لیے اپنا بیگ تیار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ جان کیری نے 91 ممالک کا دورہ اور تئیس لاکھ کلومیٹر کا سفر کر کے، کونڈا لیزا رائس کا ریکارڈ توڑا۔ کیری کی پیشرو، کلنٹن نے 112 ممالک کا دورہ اور 15 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کیا۔

 

SecState_Final_4-02