سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کون کہاں بیٹھتا ہے؟ [معلوماتی خاکہ]

صدر بائیڈن کا کھچا کھچ بھرے ایوان نمائندگان میں سامعین سے خطاب کا ایک منظر (© Jim Lo Scalzo/AP)
صدر بائیڈن یکم مارچ 2022 کو کیپیٹل ہل کی عمارت میں سامعین سے اپنا پہلا سٹیٹ آف دی یونین خطاب کررہے ہیں۔ (© Jim Lo Scalzo/AP)

صدر کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب کو سننے کے لیے وفاقی حکومت کی تینوں شاخوں کے اراکین ہر سال (کسی صدر کے اپنے عہدے کے پہلے سال کے سوا) یو ایس کیپیٹل کی عمارت میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے کیے جانے والے اس خطاب سے صدر کو آنے والے سال کے لیے اپنا ایجنڈا پیش کرنے کا موقع ملتا ہے

صدر بائیڈن کے دوسرے سٹیٹ آف دی یونین خطاب کی تاریخ 7 فروری طے ہوئی ہے۔ ایک نظر دیکھیے کہ صدر کہاں سے تقریر کریں گے اور خاتون اول، سپریم کورٹ کے جج صاحبان، کابینہ اور میڈیا سمیت واشنگٹن کی اہم شخصیات انہیں سننے کے لیے کہاں کہاں  بیٹھیں گیں۔


(Julia Maruszewski/State Dept.)

اس مضمون کا ایک ورژن اس سے پہلے 24 فروری 2022 کو شائع کیا جا چکا ہے۔