آزادیِ تقریر امریکہ کی ایک بنیادی قدر ہے۔ مارٹن لوتھر کنگ جونیئر نے امریکہ میں نسلی مساوات کی جدوجہد میں اس آزادی کا استعمال کیا۔
کنگ کی 15 جنوری کو پڑنے والی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے واشنگٹن میں واقع ویٹکنز پرائمری سکول کے پانچویں جماعت کے بچے ہر سال لنکن میموریل جاتے ہیں اور شہری حقوق کے دور میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت اختیار کر جانے والی کنگ کی مشہور “میرا ایک خواب ہے” نامی تقریر کرتے ہیں۔
2017ء میں کنگ کی سالگرہ کے بعد یہ بچے اُن کی مقررانہ صلاحیتوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ ہر بچہ لوگوں کے مجمعے کے سامنے مائیکروفون پر آکر 1963ء کی تقریر کی ایک لائن پڑھتا ہے اور ایسا کرتے ہوئے کنگ کے الفاظ کی طاقت کا محسوس کرتا ہے۔