افراتفری، فساد اور دہشت گرد قوتوں کا سامنا کریں: ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے عالمی لیڈروں پر اپنے لوگوں کی سلامتی کے ساتھ ساتھ دنیا کے امن، خوشحالی، اور سلامتی کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سرکش حکومتیں اور دہشت گرد وہ خطرات ہیں جو “ہر اس چیز کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو ہمیں عزیز ہے اور جس کی ہم قدر کرتے ہیں۔”

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں، ٹرمپ نے شمالی کوریا، ایران اور وینیزویلا کو شدید ترین خطرات قرار دیا اور “یوکرین سے لے کر بحیرہ جنوبی چین” تک پھیلے  حل طلب تنازعات سے حاکمیت اور امن کو  لاحق فوری خطرات کے متعلق خبردار بھی کیا۔

انہوں نے کہا، “ہمیں قانون کا احترام، سرحدوں کا احترام، اور ثقافت کا احترام اور اُس پُرامن میل جول کے احترام کو سربلند کرنا چاہیے جس کی یہ امور اجازت دیتے ہیں۔ جیسا کہ اس ادارے کے بانیوں نے سوچا تھا ہم پر لازم ہے کہ ہم مل کر کام کریں اور مل کر اُن کا  سامنا کریں جو ہمیں افراتفری، فساد اور دہشت گردی کی دھمکیاں دیتے ہیں۔”