ہنڈراس کی یہ کمسن لڑکی سکول جانے سے ڈرتی تھی کیوںکہ اُس کے ہم جماعت اُس کی ناک پر بن جانے والی ایک رسولی کی وجہ سے اُسے تنگ کرتے تھے۔ مگر یہ سب کچھ اُس وقت تبدیل ہوگیا جب اس سال کے اوائل میں امریکی بحریہ کی لیفٹننٹ کمانڈر ڈاکٹر لیزلی ہالی نے 20 منٹ کے ایک آپریشن میں اس رسولی کو ختم کر دیا۔
ہالی تین ماہ پر پھیلے ہوئے ‘وعدہِ مسلسل’ نامی اُس مشن کے سلسلے میں ہنڈراس میں تھیں جس کے تحت امریکی فوج اور سفارت خانے کا عملہ گوئٹے مالا اور کولمبیا بھی گیا۔ ہالی نے بتایا، “آپریشن کے بعد ہم نے فون نکالا اور اسے سیلفی پر لگا دیا تا کہ [وہ بچی] اپنے آپ کو دیکھ سکے۔ اُس کی وہ مسکراہٹ ہمارے پورے مشن کا حاصل تھی۔”
اِن تینوں ممالک میں امریکہ کے سرکاری اہلکاروں نے اپنے فوجی اور طبی ہم منصبوں اور مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے لاتعداد رضاکاروں کے ستھ مل کر کام کیا۔ اکٹھے مل کر انہوں نے دانتوں، آنکھوں اور عام بیماریوں سے متعلق صحت کی خدمات مہیا کیں۔ تین ممالک میں کم و بیش 24,000 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ذیل میں ‘وعدہِ مسلسل’ مشن کے تحت فراہم کی گئی مدد کی کچھ جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں:





