امریکہ نے 24 نومبر کو مصر میں ایک مسجد پر ہونے والے اُس حملے کی مذمت کی ہے جس میں بیسیوں نمازی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ امریکی حکام اور عام شہریوں نے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کی ہے اور اس حملے میں زخمی ہونے والوں کی تیزرفتار صحت یابی کے لیے اپنی گہری امیدوں کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ، دہشت گردی کی اس کاروائی کے بعد مصر اور مصری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے ہمدردی اور یکجہتی کے بیانات جاری کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدل فتاح السیسی سے فون پر تعزیت کی اور دہشت گردی کو شکست دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس، دونوں نے ٹوئٹر پر اسی طرح کے بیانات جاری کیے ہیں۔ آل ڈلس ایریا مسلم سوسائٹی، مسلمانوں کے عوامی امور کی کونسل، اور نیویارک کے محکمہ پولیس کے مسلمان افسروں کی سوسائٹی سمیت دیگر تنظیموں نے بھی بیانات جاری کیے ہیں۔