امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [2021 اگست]

دستانوں والے ہاتھوں میں اٹھائی ہوئی کووڈ-19 کی ویکسین کی شیشیاں۔ کووڈ-19 (© Binsar Bakkara/AP Images)
ایک طبی کارکن 4 اگست کو کووڈ-19 کی ماڈرنا ویکسینوں کی وہ شییشیاں دکھا رہا ہے جنہیں بعد میں اس نے شمالی سماٹرا، انڈونیشیا کے آدم ملک ہسپتال کے اپنے ساتھیوں کو لگایا۔ (© Binsar Bakkara/AP Images)

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی 110 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 500 ملین خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

26 اگست

نائب صدر ہیرس کے ویت نام کے دورے کے دوران امریکہ کی طرف سے عطیہ کردہ کووڈ-19 کی ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں ویت نام پہنچنا شروع ہوئیں۔ آج تک امریکہ ویت نام کو ویکسین کی چھ ملین خوراکوں کا عطیہ دے چکا ہے۔

25 اگست

امریکہ نے حال ہی میں تھائی لینڈ کو کووڈ-19 سے نمٹےکے لیے 5 ملین ڈالر کی اضافی رقم  دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ نے برما میں صحت کی سہولتوں سمیت انسان دوست سرگرمیوں میں مدد کرنے کے لیے 50 ملین ڈالر کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

 آکسیجن کے سلنڈروں کے اردگرد اکٹھے لوگ۔ (© AP Images)
لوگ 28 جولائی کو برما میں آکسیجن کے سلنڈر بھروانے کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔ امریکہ برما کو امداد فراہم کر رہا ہے۔ برما میں لوگوں کو سیاسی بحران کا سامنا ہ اور وہاں کووڈ-19 کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ (© AP Images)

امریکہ نے فائزر-بائیواین ٹیک ویکسینوں کی 99,450 خوراکیں ہنڈوراس پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

24 اگست

ویکسینوں نے بہت سی مہلک بیماریوں کے پھیلنے کو محدود کیا ہے۔ امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور دیگر ممالک میں اختراع پسندوں نے کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینیں دریافت کی ہیں جو وباوں کے خلاف جنگ میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

دستانے پہنے ہاتھ سے باکس سے ایک شیشی نکالی جا رہی ہے۔ (© Andrew Caballero-Reynolds/AFP/Getty Images)
20 مارچ کی اس تصویر میں دکھائی دینے والی شیشی میں کووِڈ۔19 کی ممکنہ ویکسین موجود ہے جسے راک وِل میری لینڈ میں نووا ویکس کمپنی نے تیار کیا ہے۔ (© Andrew Caballero-Reynolds/AFP/Getty Images)

امریکہ نے گیانا کو فائزر-بائیواین ٹیک ویکسین کی 146,250 خوراکیں بطور عطیہ دیں۔

امریکہ نے ماڈرنا ویکسین کی 1,750,000 خوراکیں میکسیکو پہنچائیں۔

امریکہ نے فلسطینیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ماڈرنا ویکسین کی پانچ خوراکیں فراہم کیں۔

23   اگست

امریکہ کی جانب سے دیئے گئے کووڈ-19 ویکسینوں کے عطیات سے حکومتوں کی طرف سے لگائے جانے والے حفاظتی ٹیکوں کی شرحوں میں اضافہ کرنے میں مدد مل رہی ہے اور انسانی زندگیاں بچ رہی ہیں۔

 وردی پہنے ایک عورت جس کی وردی پر امریکی پرچم بنا ہوا ہے ایک عورت کو ویکسین لگا رہی ہے۔ (U.S. Army/Staff Sergeant Solomon Navarro)
مارچ میں امریکہ کی صحت اور انسانی خدمات کی وزارت کی ایک نرس پلاؤ کی ایک خانون شہری کو کووڈ-19 ویکسین لگا رہی ہے۔ (U.S. Army/Staff Sergeant Solomon Navarro)

امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) انڈونیشیا میں 190 موبائل ویکسینیشن سائٹس کی مدد کر رہی ہے۔

امریکہ اور بین الاقوامی شراکت داروں نے ماڈرنا ویکسین کی 880,460 خوراکیں کینیا پہنچائیں۔

22 اگست

یو ایس ایڈ نے امریکہ کی طرف سے عطیہ کردہ فائزر۔بائیواین ٹیک ویکسین کی  1.1 ملین خوراکوں کے آئیوری کوسٹ پہنچنے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے کووڈ-19 کی 188,000 سے زائد خوراکیں ٹوگو پہنچائیں۔

20 اگست

یو ایس ایڈ نے کووڈ-19 ویکسین کی 489,000 خوراکیں روانڈہ پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکین کوسوو پہنچائیں۔

 18اگست

امریکہ نے بیلیز کو فائزر-بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی 111,150 خوراکوں کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعداد ویکسین کی اُن  345,000 خوراکوں کی پہلی قسط ہے جو بیلز کو مجموعی طور پر بطور عطیہ فراہم کی جائیں گیں۔

یو ایس ایڈ نے کم اور کم متوسط آمدنی والے ممالک کو فائزر-بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی 500 خوراکیں فراہم کرنا شروع کر دیں ہیں۔

17 اگست

16 جولائی کو کام کرنے والے لوگ جانسن اینڈ جانسن کی منیلا، فلپائن پہنچنے والی ویکسینوں کی ایک کھیپ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (National Task Force Against COVID19/AP Images)
16 جولائی کو کام کرنے والے لوگ جانسن اینڈ جانسن کی منیلا، فلپائن پہنچنے والی ویکسینوں کی ایک کھیپ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (National Task Force Against COVID19/AP Images)

امریکہ نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی 23 ملین سے زائد خوراکیں بطور عطیہ فراہم کیں۔ آسیان میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام شامل ہیں۔۔

15 اگست

امریکہ نے ایک ٹیکے سے لگائی جانے والی جانسن اینڈ جانسن کی تیارکردہ ویکسین کی چار لاکھ خوراکیں جمہوریہ کوریا پہنچائی ہیں۔


14
  اگست

بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں عراق میں پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

13  اگست

امریکہ نے ایک ہی ٹیکے سے لگائی جانے والی جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی 302,400 خوراکیں صومالیہ پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعداد ویکسین کی اُن 25 ملین خوراکوں کا حصہ ہے جن کا امریکہ نے افریقی یونین کے رکن ممالک کو فراہم کرنا کا وعدہ کر رکھا ہے۔

امریکہ نے ایک ہی ٹیکے سے لگائی جانے والی جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی 302,400 خوراکیں صومالیہ پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعداد ویکسین کی اُن 25 ملین خوراکوں کا حصہ ہے جن کا امریکہ نے افریقی یونین کے رکن ممالک کو فراہم کرنا کا وعدہ کر رکھا ہے۔


12
اگست

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی 128,700 خوراکیں بہاماز پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔


11
اگست

امریکہ نے مالدیپ کے لیے فائزر– بائیو این ٹیک ویکسین کی 128,700 خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

10 اگست

امریکہ نے کووڈ-19 سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لیے تھائی لینڈ کے لیے 5 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔

9 اگست

امریکہ نے گنی بساؤ کے لیے جانسن اینڈ جانسن کی ایک ہی ٹیکے سے لگائی جانے والی ویکسین کی 302,400 خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

7 اگست

امریکہ نے ملاوی کے لیے جانسن اینڈ جانسن کی ایک ہی ٹیکے سے لگائی جانے والی ویکسین کی 302,400 خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے مالی کے لیے جانسن اینڈ جانسن کی ایک ہی ٹیکے سے لگائی جانے والی ویکسین کی 151,200 خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

6 اگست

امریکہ نے پاپوا نیو گنی کے لیے جانسن اینڈ جانسن کی ایک ہی ٹیکے سے لگائی جانے والی ویکسین کی 302,400 خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے سوڈان کے لیے جانسن اینڈ جانسن کی ایک ہی ٹیکے سے لگائی جانے والی ویکسین کی 606,700 خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

5 اگست

امریکہ جنوب مشرقی ایشیائی (آسیان) ممالک کو ویکسین کی 23 ملین سے زائد خوراکیں بطور عطیہ دے چکا ہے۔

4 اگست

امریکہ نے اعلان کیا کہ اس نے ایکویڈور کو کورونا ویکسین کی دو ملین خوراکیں روانہ کر دی ہیں۔

3 اگست

 

امریکہ نے کووڈ-19 کی ایک ٹیکے میں لگائی جانے والی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ 1,210,550 خوراکیں ایتھوپیا پہنچائیں۔

امریکہ نے کوویکس کے ذریعے فلپائن کو امریکی کمپنی ماڈرنا کی تیار کردہ ویکسین کی تین ملین خوراکیں فراہم کیں۔

امریکہ نے جنوبی افریقہ کو ویکسین کی 5.66 ملین خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

2 اگست

امریکہ اور شراکت دار تنظیموں نے نائجیریا کو چار ملین خوراکوں کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے مالدووا کو ایک ٹیکے میں لگائی جانے والی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکوں کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

یکم اگست

امریکہ اور بین الاقوامی شراکت داروں نے گیمبیا کو ایک ٹیکے میں لگائی جانے والی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین کی 151,200 خوراکوں کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

افریقی یونین کے اشتراک سے، امریکہ نے ایک ٹیکے میں لگائی جانے والی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین کی 302,400 خوراکیں ماریطانیہ پہنچائیں۔

یہ مضمون ماہانہ بنیاد پر وقتا فوقتا اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور اسے ماہانہ قسطوں میں شائع  کیا جاتا ہے۔ جولائی کے مہینے کی اپ ڈیٹس دیکھیں۔