کیا آپ اپنے مستقبل میں ترقی کے مواقع کو بہتر بنانا چاہتے ہیں؟ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی انگریزی زبان کی مہارتوں کو مضبوط بنائیں۔ ساری دنیا میں انگریزی زبان کاروبار، ٹکنالوجی اور سفر کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اور یہ بات انتہائی اہم ہے کہ آپ کو یہ زبان اچھی طرح بولنی اور لکھنی آتی ہو۔

اس لیے شاید کسی کو اس بات پر حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ امریکی محکمۂ  خارجہ کے  انگریزی زبان کے پروگراموں کے دفتر کے مطابق، آج کل  تقریباً 1 ارب لوگ انگریزی سیکھ رہے ہیں، اور توقع ہے کہ 2020ء  تک یہ تعداد دگنی ہو جائے گی۔

اگر آپ اپنی انگریزی زبان کی مہارتوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، لیکن آپ یہ نہیں جانتے کہ ایسا کس طرح کریں، تو امریکی محکمۂ خارجہ اور وائس آف امریکہ [وی او اے] ہر عمر کے لوگوں کو امریکی انگریزی سیکھنے میں مدد کے لیے مفت پروگرام پیش کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انگریزی زبان میں سینکڑوں چیزیں، مختلف شکلوں میں دستیاب ہیں: یعنی چھپا ہوا مواد، وڈیو، آڈیو اور آن لائن۔

ان پروگراموں کی بدولت انگریزی زبان سیکھنا ممکنہ حد تک آسان — بلکہ تفریح بن جاتا ہے۔ اب [انگریزی سیکھنا] محض گرامر پر عبور حاصل کرنے اور فعل کے استعمال کو سمجھنے تک محدود نہیں رہا۔

آپ کے لیے کون سا پروگرام مناسب رہے گا؟

اگر آپ کے نمبر اچھے ہیں مگر وسائل محدود ہیں، تو ممکن ہے آپ کے لیے انگریزی تک رسائی کا مائیکروسکالر شپ پروگرام موزوں ہو۔ یہ دو سالہ پروگرام ہے جسے مختصراً “Access”  [ایکسس] کہا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ذہین لیکن کم مالی وسائل کے حامل 13 سے  20برس تک کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو سکول کے اوقات کے بعد ایسی کلاسوں میں انگریزی زبان بولنے اور لکھنے کی ٹھوس بنیاد فراہم کرتا ہے جن میں پڑھائی کی سرگرمیاں محنت طلب ہوتی ہیں۔

ایکسس، 85 سے زائد ممالک میں پڑھایا جاتا ہے اور اس میں انگریزی زبان سکھانے کے لیے حالاتِ حاضرہ، مقبول عام ثقافت اور دوسرے دلچسپ موضوعات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

نزدیکی ایکسس پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے دنیا کے  ہر علاقے میں موجود   ریجنل لینگویج آفیسر [انگریزی زبان کے علاقائی افسر] سے رابطہ قائم کیجیے یا مقامی امریکی سفارت خانے سے رابطہ  کیجیے۔

انگریزی زبان کے علاقائی افسر کیون میک کوگی ( گٹار کے ساتھ)، انغینی، مولدووا میں مقامی لائبریری کی سیڑھیوں پر، ایکسس کے طالب علموں کے ساتھ ایک گروپ فوٹو میں۔ ( محکمۂ خارجہ)

مزید معلومات کے لیے، محکمۂ خارجہ کا امریکی انگلش کا ویب پیج ملاحظہ فرمائیے جو امریکی انگریزی اور ثقافت کے بارے میں آن لائن معلومات حاصل کرنے کا مرکزی ذریعہ  ہے۔

امریکی انگلش ویب پیج پر آپ  انگریزی کیوں؟ کمرہ جماعت کے لیے مزاح دیکھ سکتے ہیں جو مزاحیہ انداز میں سلسلے وار کہانیاں ہیں۔ یہ کہانیاں نو عمر لڑکوں اور لڑکیوں اور کم عمر بالغوں نے اس مقصد کے تحت لکھی ہیں تا کہ طالب علموں کو اپنے ذخیرۂ الفاظ کو بڑہانے، اور پڑھی ہوئی عبارت کو سمجھنے اور انگریزی زبان کی دوسری مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ اس کے علاوہ، طالب علم Trace Effects پر لاگ  آن کر سکتے ہیں جو 12 تا 16 سال کی عمر کے کھلاڑیوں کے لیے انگریزی زبان سکھانے والی ایک مہم جوُ وڈیو  گیم ہے۔

اور محکمۂ خارجہ کے  امریکی انگلش کے ایپ کو مت بھولیے۔  یہ ایپ اینڈروائڈ  اور انٹر نیٹ کی سہولت والے دیگر موبائل فونوں کے لیے مفت دستیاب ہے۔ یہ انگریزی سیکھنے والوں کو زبان کے وسائل فراہم کرتا ہے اور اِس میں بہت کم ڈیٹا استعمال ہوتا ہے ۔

آپ محکمۂ خارجہ کے انگریزی زبان کے پروگراموں کے دفترکو  فیس بک  اور یو ٹیوب پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ایکسس پروگرام کے لیے ایک علیحدہ فیس بُک پیج  بھی ہے۔

اگر آپ کو مختلف عمر اور مہارتوں والے طالب علموں کے لیے مختصر اسباق میں دلچسپی ہے تو  وی او اے پر انگریزی سیکھنے  کو آزمائیے۔ اس پروگرام میں ایسے مفت اسباق فراہم کیے جاتے ہیں جن میں وڈیو، آڈیو اور چھاپے گئے مواد کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آسان جملوں میں، ذخیرۂ الفاظ کو اجاگر کر کے اور آواز کے ساتھ ساتھ پڑھنے سے، طالب علموں کو بہت کم وقت میں الفاظ اور تصورات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ، سکائپ کے ذریعے روزانہ رابطوں سے جو TALK2US کہلاتے ہیں، بات کر کے لوگ وائس آف امریکہ کے عملے کے ارکان کے ساتھ  اُس دن  کے موضوع پر تبادلۂ خیالات کر سکتے ہیں۔

جوناتھن ایوانز، مارتھا جیمز اور ایشلی تھامپسن، بائیں سے دائیں، وائس آف امریکہ کے انگلش سیکھنے کے سٹوڈیو میں ایک پروگرام ریکارڈ کر رہے ہیں۔ (وائس آف امریکہ)

 

وائس آف امریکہ کے امریکی انگریزی کے پروگراموں میں تین سطحوں کی تدریس اور وسائل فراہم کیے جاتے ہیں۔

پہلی سطح مختصر کہانیوں، تصویروں اور وڈیوز پر مشتمل ہوتی ہے جن میں وی او اے کی الفاظ کی کتابمیں موجود 1,500  الفاظ پر مشتمل ذخیرۂ الفاظ کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔ انگریزی سیکھنے کی ابتدا کرنے  والوں کے لیے ترتیب دی گئی پہلی سطح میں مندرجہ ذیل موضوعات پر وڈیو، آڈیو اور چھپی ہوئی کہانیاں پیش کی جاتی ہیں:

دوسری سطح  ثانوی درجے کے طالب علموں کے لیےہے۔  اس میں وڈیو، آڈیو اور چھاپی گئی کہانیاں استعمال کی جاتی ہیں جن میں خبریں، ثقافت، تاریخ، سائنس اور کاروباری موضوعات پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ ہر کہانی کے بارے میں پہیلیاں پوچھی جاتی ہیں جن سے آپ اپنی پیشرفت کو جانچ سکتے ہیں۔ موضوعات یہ ہیں:

  • امریکی رنگا رنگی — موسیقی، پاپ کلچر اور طرزِ زندگی کے بارے میں ایک پانچ منٹ کا پروگرام۔
  • سائنس اور خبریں — سائنس اور ٹکنالوجی کے بارے میں ایک پانچ منٹ کا پروگرام.
  • یہ امریکہ ہے  چھوٹے چھوٹے مضامین جن میں امریکی زندگی کے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے اور مقبول مقامات کی سیر کرائی جاتی ہے۔
  •  ایک قوم کی تشکیل—  امریکی تاریخ کے بارے میں ایک پانچ منٹ کا پروگرام.
  •  خبری الفاظ — ایک منٹ کی وڈیو جس میں خبروں میں استعمال ہونے والے الفاظ کی وضاحت کی جاتی ہے۔
  •  روز مرہ گرامر گرامر کے کسی نکتے کی سادہ الفاظ میں وضاحت۔

اس کے علاوہ صحت اور طر زہائے ندگی، کاروبار،  اورٹکنالوجی، ماحول اور سائنس کے موضوعات کا بھی احاطہ کیا جاتا ہے۔

 

اینا میٹیو، جِل رابنز، اور راجر سُو” تھینکس گِونگ”[یومِ تشکر] کی ضیافت اور یومِ تشکر کی دیگر روایات کے بارے میں وی او اے کے انگریزی سیکھنے کے پروگرام کی ریکارڈنگ کر رہے ہیں۔ [وائس آف امریکہ]

تیسری سطح زیادہ استعداد والے طالب علموں کے لیے ہے۔ اس میں جو مواد شامل کیاجاتا ہے وہ امریکی ادب، بات چیت اور تعلیم کے موضوعات سے اخذ کیا جاتا ہے۔ طالب علم انگریزی لکھنے کی مشق بھی کر سکتے ہیں۔

  • امریکی کہانیاں   اِس میں مشہور امریکی مصنفین کی مختصر کہانیاں، سبق کے منصوبے پیش کیے جاتے ہیں اور سوالات پوچھے جاتے ہیں۔
  • ایک انگریزی سیکھنے والے کے انکشافات  ایک بلاگ ہے جس میں انگریزی سیکھنے والوں کے لیے لکھنے کے اشارے، اور تعلیم، امتحان اور تحریر کے بارے میں ایسے مضامین اور نکات شامل ہوتے ہیں جو وائس آف امریکہ کی ویب سائٹ کے تعلیمی سیکشن میں شائع کیے جاتے ہیں۔

وائس آف امریکہ کی انگریزی سیکھنے کے شعبے کے سربراہ ہائے ڈو کہتے ہیں، “ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہمارے پروگرام سننے اور دیکھنے والوں کو، وہ جہاں کہیں بھی ہوں، آن لائن، ریڈیو پر، ٹیلیویژن پر اور پوڈکاسٹ کے ذریعے، آسان امریکی انگریزی میں خبریں اور معلومات فراہم کی جائیں۔”

“انگریزی بولنے والے بہت سے ایسے  لوگ جن کی مادری زبان انگریزی نہیں ہے، ہماری ویب سائٹ کو دنیا بھر کی خبروں اور امریکہ کی خبروں کے ذریعے کے طور پر استعمال کرنے لگے ہیں۔”

ڈو نے بتایا کہ “روزمرہ گرامر” اور “انگریزی ایک منٹ” جیسے مختصر دورانیے کے، وڈیو کی شکل میں پیش کیے جانے والے پروگراموں  کا شمار وائس آف امریکہ کے مقبول ترین پروگراموں میں ہوتا ہے، اور مزید نئے پروگراموں پر کام ہو رہا ہے۔

انٹر نیٹ پر انگریزی سیکھنے کے مزید پروگرام آنے والے ہیں

وائس آف امریکہ آج کل مندرجہ ذیل پر کام کر رہا ہے:۔

  • روز مرہ پیش آنے والی صورت حالات (سے کیسے نمٹا جائے) کے بارے میں پروگراموں کی تیاری (پہلی سطح)؛
  • ملازمت کے مخصوص شعبوں کے لیے درکار زبان کی مہارتوں کو بڑہانے کی خاطر انگریزی برائے مخصوص مقصد  (ای ایس پی) کے بارے میں مواد (دوسری سطح)؛
  • آئین کی تشکیل کے عنوان سے ایک باہمی تعامل کا پروگرام (دوسری سطح)؛  اور
  • ایک ایسا پروگرام جو بعض مخصوص علاقوں میں وائس آف امریکہ کے سامعین کے لیے مختص ہے اور جسے  انگریزی ایک ثانوی زبان  کے مستند اساتذہ پڑھائیں گے۔ (تیسری سطح)۔ یہ پروگرام پہلے ہی کینیا میں شروع کیا جا چکا ہے اور اسے مستقبل میں اسے دوسرے ممالک تک پھیلا دیا جائے گا۔.

آپ وی اے او کے ذریعے انگریزی سیکھنے کو فیس بکٹوئٹر   اور  یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔