دنیا بھر میں بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھنوں کے ذرائع بدل رہے ہیں۔ اب زیادہ تر انحصار قابل تجدید وسائل اور قدرتی گیس پر ہو گا۔
2012ء میں دنیا بھر میں قابل تجدید وسائل اور قدرتی گیس، ہر ایک سے 22 فیصد بجلی پیدا کی جاتی تھی۔ توانائی کے بارے میں امریکی معلوماتی ادارے کی اطلاع کے مطابق 2040ء تک مذکورہ بالا دونوں وسائل میں سے ہر ایک سے لگ بھگ 30 فیصد بجلی پیدا کی جانے کی توقع ہے۔
قابل تجدید وسائل، بجلی پیدا کرنے کی خاطر درکار توانائی کے تیز ترین رفتار سے بڑھنے والا وسیلہ ہیں اور ان میں 2012ء سے لے کر 2040ء تک ہونے والے اضافوں کی سالانہ شرح لگ بھگ 3 فیصد رہے گی۔ اس اضافے کے بڑے حصے کا تعلق پن بجلی کے علاوہ قابل تجدید وسائل سے ہوگا۔ قابل تجدید وسائل سے حاصل کی جانے والی توانائی میں سورج سے پیدا کی جانے والی بجلی ترقی کرنے والا تیزترین وسیلہ ہوگا۔
