ذیل میں وائٹ ہاؤس کے چیف فوٹو گرافر پیٹ سوزا اور صدر اوباما کی مصروفیات کے بارے میں رپورٹنگ کرنے والے دیگر کیمرہ مین صحافیوں کی اتاری ہوئی چند ایک ہماری پسندیدہ تصاویرملاحظہ فرمائیے۔ ان تصاویرمیں آپ کو اوباما کے منصبِ صدارت کے آخری سال یعنی 2016 کے دوران وائٹ ہاؤس میں زندگی کی وہ جھلک دیکھنے کو ملے گی جو بہت سے لوگوں کی آنکھوں سے اکثر اوجھل رہتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا یہ منظر وسط جنوری میں صدراوباما کے آخری سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے بعد اگلے دن طلوع ہونے والی صبح کا ہے۔

صدر اوباما اوول آفس سے نکل رہے ہیں اور دوسری طرف صدر لنکن کی تصویر نظر آ رہی ہے۔

اٹلی کے اس وقت کے وزیر اعظم، میٹیو رینزی اور صدر اوباما، وسط اکتوبر میں وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں سرکاری استقبال کی تقریب میں قومی ترانے بجائے جانے کے دوران مودب کھڑے ہیں۔
صدر اوباما اوول آفس میں اپنی میز کے پیچھے کھڑے ہیں۔
ایسٹر کے دنوں میں وائٹ ہاؤس میں ایک ہلکے پھلکے لمحے کےدوران، ایسٹربنی یعنی ایسٹر کا خرگوش آرام کر رہا ہے۔

خاتون اول مشیل اوباما اُن بچوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں جو وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں وائٹ ہاؤس کی ایسٹر ایگ رول یعنی ایسٹر کے موقع پر انڈے لڑھکانے کی تقریب کے دوران رکاوٹوں والی ایک دوڑ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سالانہ تقریب میں ہر سال ہزاروں بچے شریک ہوتے ہیں۔

فروری میں افریقی نژاد امریکیوں کی تاریخ کے سلسلے میں دیئے جانے والے ایک استقبالیے سے پہلے، صدر اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما 106 سالہ ورجینیا میک لارین کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔
کسی موقع پر تقریر کرنے سے پہلے، اوباما تنہائی میں سوچ و بچار کرتے ہوئ

صدر اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما، اگست میں ایک سرکاری عشائیے کے لیے سنگا پور کے وزیر اعظم لی سئین لانگ اور ان کی اہلیہ ہو چنگ کی آمد پر ان کا استقبال کرنے کے لیے کھڑے ہیں۔
صدر اوباما ، باسکٹ بال کے نامور پیشہ ورکھلاڑی سٹیفن کری کے ساتھ “کنیکٹ 4” نامی کھیل کی ایک گیم میں اپنی جیت کی خوشی منارہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے عملے کے ارکان، اکتوبر میں اوباما کو دورے پر روانہ ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور ان کی تصویریں اتار رہے ہیں۔

مئی میں ایک سرکاری عشائیے کے لیے شمالی یورپ کے لیڈروں کی آمد کا انتظار کرتے ہوئے، صدر اوباما اور خاتونِ اول مشیل اوباما کسی بات پر ہنس رہے ہیں۔
اوباما باسکٹ بال کی خواتین کی ایک ٹیم کی طرف سے اُنہیں دی جانے والے آرام کرسی پر، آرام کرنے کی مشق کر رہے ہیں۔